
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی سائٹ ایریا کابینہ
میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے ”پریشانیوں پر
صبر اور صدقہ دینے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد صلوٰۃ الحاجات ادا کی گئی اوراجتماعی دعا کا سلسلہ
بھی ہوا۔
آخر میں
اوراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں کو 230 تعویذات
اور تقریباً 80 وظائف دئیے گئے۔
فیصل آباد ریجن
جڑانوالہ زون میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن اور اراکین کابینہ تا ذیلی
سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
فیصل آباد ریجن
جڑانوالہ زون میں شعبہ علاقائی دورہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی
فارم سمجھائے۔ ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے مہاجر کیمپ قائم مدرسۃالمدینہ بالغات میں ماہنامہ فیضان مدینہ
کا اسٹال لگایا گیا جس میں آنے والی اسلامی بہنوں میں سے 4 اسلامی بہنوں نے رنگین
ماہنامہ کی اور ایک اسلامی بہن نے سادہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی۔
کراچی کورنگی ناصر کالونی کے علاقے کیو ایریا میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی ناصر کالونی کے علاقے Q ایریا
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
متعلقہ
شعبے کی علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔
بعد میں اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ
جائز لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کاذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن
کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 28 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا
ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ
میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ساؤتھ زون 1 کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ تا علاقہ تقرری
کے اہداف دئیے ،سابقہ اہداف کے مکمل ہونے پرتحائف کا سلسلہ بھی ہوا جبکہ مدرسات کے ٹیسٹ کے حوالے سے مسائل
کے حل اور مشورے لئے گئے نیز کورسز میں مزید بہتری کے لئے اہم امور پر مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے
کا طریقہ بیان کیا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کراچی کورنگی
کے علاقے ناصر کالونی میں شعبہ علاقائی دورہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
متعلقہ شعبے کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 1
کلفٹن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز دعوت اسلامی کے لئے عطیات جمع کرنے کے انداز کو
سمجھایا ، ای۔رسید پر نظام کو رائج کرنے کے اصول بھی دئیےاور ساتھ ہی رمضان عطیات کے اہداف بھی دئیے۔
ا س تربیتی سیشن میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی
اور اسلامی بہنوں کو مختلف تربیتی نکات فراہم کئے۔
فیصل آباد ریجن
اوکاڑہ زون میں قائم دارالسنہ للبنات میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارُ السنّہ للبنات
کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن
اوکاڑہ زون میں قائم دارالسنہ للبنات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دار
السنہ کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ کی کارکردگی اور ہفتہ وار
محاسبہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔طالبات کو اپنے ذیلی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی، ڈونیشن کے نکات پر کلام کیا اور ڈونیشن کو بڑھانے کا ذہن دیا۔