
اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ
دنوں ملتان ریجن اور
کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں
کاانعقاد ہوا جن میں ملتان ریجن زون
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاک شب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے ملتان ریجن کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو نیکی کرنے کی اہمیت اور گناہوں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز کابینہ پر شب وروز شعبے کی ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے نکات بتائے اور تقرری کے
اہداف دئیے نیز مدنی خبروں اور تحریری کام میں ترقی و اضافہ کے حوالے سے مدنی
پھول اور اہداف بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شیخوپورہ کابینہ کی ڈویژ ن ہاوسنگ
کالونی کے علاقے جوءیانوالہ موڑ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
شیخوپورہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ
مکتبۃالمدینہ کراچی ریجن اور پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام
ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کےسابقہ کام کاجائزہ لیا اور شعبے
میں بہتری کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کے
اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبے
کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابينہ میں غسل میت ٹریننگ سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے کفن
پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور اسراف اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیتے ہوئےاسلامی
بہنوں کواس طرح کے ٹریننگ سیشن میں
شرکت کرنےکا ذہن دیا۔شرکت کرتو لی، ابھی بھی شرکت کا ذہن دے رہی ہیں؟،، یا تو یوں
لکھیئے کہ شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
زون
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ہر جائز کام سے پہلے اچھی نیتیں کرنے
اور قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت 7 دن پر مشتمل رہائشی اصلاحِ اعمال کورس 3 اپریل 2021 ء سے اس کاسلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شریک ہےاس کورس تجوید
،فقہ، نیک اعمال کی عملی مشق سے متعلق
اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی شرائط:
عمر کم سے کم 18 سال ہو، اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہوں، مدنی ماحول سے وابستگی کی
مدت کم از کم 12 ماہ ہوں۔
کورس کا مقام: دارالسنہ للبنات زون ساؤتھ 2
کراچی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی محمود
آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس
میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواپنی
اصلاح کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاور نیک اعمال رسالہ جمع کروانے
اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ سرجانی ٹاؤن میں
مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورتوں کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو اپنے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور مختلف دینی کاموں کے اہداف دئیے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور ہفتہ وار اجتماع کو بہتر انداز میں کرنے، یکساں تعلقات رکھنے اور ازدیاد حبّ کے متعلق
مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار
کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ
دنوں ملتان ریجن اور
کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں
کاانعقاد ہوا جن میں ملتان ریجن زون
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاک شب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے ملتان ریجن کی ریجن و زون شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو نیکی کرنے کی اہمیت اور گناہوں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز کابینہ پر شب وروز شعبے کی ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے نکات بتائے اور تقرری کے
اہداف دئیے نیز مدنی خبروں اور تحریری کام میں ترقی و اضافہ کے حوالے سے مدنی
پھول اور اہداف بھی دیئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے تحت
گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل 2 زون میں مدنی مشورے کاانعقاد
ہوا جس میں کابینہ شعبہ مشاورتوں کی25 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی نیوز دینے کی
ترغیب دلائی ۔
پاک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مضامین میں حصہ لینے کاذہن دیتے ہوئے ویب سائٹ پر نئے لکھاری میں مضامین اپلوڈ کروانے کیلئے مضامین
لکھنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
مظفر آباد زون، میر پور کشمیر زون اور چکوال
جہلم زون میں مدنی مشوروں کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ
دنوں اسلام آباد ریجن کی مظفر آباد زون ، میر پور کشمیر زون اور چکوال
جہلم زون میں مدنی مشورے منعقد ہوئے جن میں علاقہ
تا زون شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز کی مدرسات نے شرکت کی ۔
پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کرتے ہوئے تقرریوں
کے اہداف دیئے اور زیادہ تعداد میں کورسز کروانے کاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم اور دینی کاموں کے نکات بتائے اورڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اوراس کے اہداف دیئے نیز کابینہ
اور ڈویژن کی تقرریوں کا جائزہ لیتےہوئےاہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔