9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات
کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن اور لاڑکانہ زون کامدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون تاعلاقہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں اور مدرسات نےشرکت کی ۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےمتفرق
پینڈنگ کاموں کا فولو اپ کیااورجلد مکمل کرنے کےاہداف دیئےنیز 2021میں مدارس کے
نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئے۔ رمضان عطیات کے حوالے سے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ای رسید پر کام کرنے پر
توجہ دلائی۔سافٹ وئیر پر کارکردگی وقت مقررہ پر انٹر کرنے کا ترغیب دلائی۔ اور
تقرریاں مکمل کر نے کا ہدف دیا۔رسا لہ کارکردگی سافٹ وئیر پرانٹر کرنے کا ذہن دیا۔ اور نئے مدارس ہر ماہ
کابینہ وائز کھولنے کا ذہن دیاجس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا
اظہار کیا ۔