اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈونیشن بکس کی کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈونیشن بکس کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی بہتری کےحوالےسے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے ، وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد

Sat, 27 Mar , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں لیہ زون فتح پور اور بھکر کابینہ کی ذیلی تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبۃ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ملکر اسلامی بہنوں کواجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے اور مکتبۃ المدینہ کا آرڈر کروانے کا طریقہ کاربتایا نیز ہفتہ وار رسالہ مکتبۃ المدینہ سے منگوانے اور تقسیم کرنے کا ذہن دیاجبکہ زون سطح پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار کا تقرر کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  لیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں فتح پور اور بھکر کابینہ کی ذیلی تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کورسالہ کارکردگی بڑھانے ، سافٹ ویئر میں اس کی انٹری کرنے کا طریقہ کاربتایا نیزسنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے اور مضبوط کرنے کےحوالےسے نکات بتاتےہوئے دینی کاموں کومضبوط کرنے کا ذہن دیا اور ذمہ دراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشنز جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کےشعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ راولپنڈی دارالمدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں صاحبزادی عطار سلمہ الغفار نے دار المدینہ کے مدنی عملے کو شعبہ میں ترقی کےحوالےسے مدنی پھول عطاکئے۔

دارالمدینہ کے بچوں کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کرتےہوئے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی عملے کو ترغیب دلائی اورساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی مدنی عطیات کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت نیک اعمال نامی رسالہ عطا فرمایاچنانچہ اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کی پاکستان بھر کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

کراچی ریجن

اصلاحِ اعمال اجتماع کی تعداد: 163

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2293

عاملاتِ نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 18612

حیدرآباد ریجن

اصلاحِ اعمال اجتماع کی تعداد: 68

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 889

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں کی تعداد: 9466

ملتان ریجن

اصلاحِ اعمال اجتماع کی تعداد: 15مقامات

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 411

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں کی تعداد: 7309

فیصل آباد

اصلاح ِاعمال اجتماع کی تعداد: 58

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1270

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں کی تعداد: 8575

لاہور ریجن

اصلاحِ اعمال اجتماع کی تعداد: 51

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1517

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں کی تعداد: 7688

اسلام آباد ریجن

اصلاح ِاعمال اجتماع کی تعداد: 49مقامات

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 827

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں کی تعداد: 5034


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاک شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبہ کےکام احسن انداز میں کرنے کےحوالےسےنکات فراہم کئے اور ملتان ریجن کے زون ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،اور احمد پور شرقیہ  کی تقرریوں کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے جلد تقرری مکمل کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں  پنڈی اسلام آباد زون میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اور زون نگران پنڈی اسلام آباد زون کے تمام جامعۃ المدینہ گرلز کی ریجن سطح ذمہ دار، تعلیمی امور ذمہ دار اور ناظمہ اعلیٰ کے ساتھ ناظمات، معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اسلامی بہنوں کی اخلاقیات پر تربیت کیں اور اپنے علاقوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور رمضان ڈونیشن کے اہداف دیئے ۔اسلامی بہنوں نے نیتیں بھی پیش کی نیز 12 ماہ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں  راولپنڈی میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اورپاکستان سطح کی نگران ،راو لپنڈی اسلام آباد زون نگران ، مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’شب معراج ‘‘کےموضوع پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے اہم مدنی پھول بیان کئےنیز اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کورس میں شرکت کا ذہن دیتےہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ سے متعلق نکات بتائے اور بکنگ کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔

اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےراولپنڈی کی اسلامی بہنوں کےہمراہ ایک شخصیت اسلامی بہن کوان کےگھر جاکر نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونےکاذہن دیا جس پر انہوں نےاپنی اچھی نیت کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بہادر آباد کے علاقہ دھوراجی اور کراچی ملیر میمن گوٹھ میں دعائے صحت اجتماع کاانعقادہوا جن میں 240 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات ٔ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلوة الحاجات نماز کےفضائل بتاتےہوئےپڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰة الحاجات کی نماز ادا کی نیزدعا و سلام پراجتماع کااختتام ہوا۔آخر میں اسلامی بہنوں کوتعویذات عطاریہ و وظائف بھی دئیےگئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ  میں امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک دینی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے یاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہےگزشتہ ہفتہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ " فیضانِ شعبان " پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ فیضانِ شعبان‘‘پڑھنے،سننےاورانفرادی کوشش کےذریعےسےمطالعےکرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 لاکھ64ہزار2سو44رہی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن  سرگودھا زون کے شاہپور شہر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 20 شخصیات اسلامی بہنوں (اساتذہ و اہلِ ثروت) نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے ،ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے، ماہنامہ فیضان کی بکنگ کروانے ،مدنی چینل دیکھنے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کی ترغیب دلائی،جس پر 4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ واررسالہ ، 1 نے ماہنامہ فیضان مدینہ اور 3 نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہارکیا اور ایک اسلامی بہن نے اپنے گھر میں ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں محمود آباد کے علاقہ اعظم بستی میں  اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں 17 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نیت ‘‘کی اہمیت موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے نفلی روزوں کی تحریک میں حصہ لینے اور نیک اعمال رسالہ پرعمل کرنے اور تقسیم کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔