دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن ،گجرات زون کی ملکوال کابینہ کی ڈویژن ملکوال میں
مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں گوجرہ
ملکوال کابینہ اور منڈی بہاؤالدین کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
گجرات
زون اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور نئی ذمہ در اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ میں
ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کے
متعلق ذمہ داراسلامی بہنوں کو نکات بتاتے
ہوئے ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام دارالمدینہ الہلال کیمپس میں تربیتی اجتماع
کا انعقاد ہواجس میں 25 ٹیچرز اور ایک پرنسپل اور دیگرذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے آمدِ رمضان کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مزید دو کو پڑھانے ، ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا نیز شعبہ
تعلیم کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی کابینہ رنچھوڑ لائن اور کھارادر
میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جن میں ڈویژن تا علاقہ ذیلی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ کارکردگی کے حوالے سے معلومات
فراہم کرتے ہوئے روزانہ جائزہ لینے اورہر
ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیااور عاملات نیک اعمال میں
اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ
میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں زون مشاورت ، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر بنانے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں دینی حلقے کی زون نگران ، کابينہ نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکار کردگی جدول کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے کار کردگی انٹر کرنے کاطریقہ کار سمجھایا اور
رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
زون ساؤتھ 2 میں تربیتی
اجتماع منعقد ہوا جس میں زون مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو فیضانِ
تلاوت کورس کروانےکےحوالے سے نکات بتائےاور
ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوادر زون کی کابینہ لسبیلہ کے کنراج ڈویژن میں مدنی
مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئےدینی کاموں
میں حصہ لینے کاذہن دیا اور دو گوٹھوں میں
ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کےاہداف دیئے نیز مدنی مشورے کے بعد شخصیات
اجتماع منعقد ہوا ہ اور ایک شخصیت کے گھر تعزیت کا سلسلہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ
اعمال کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 میں اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے نیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
پابندی سے جائزہ لینے،نیک اعمال پر عمل بڑھانے اور ہر
ماہ رسالہ نیک اعمال جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
کے نواب شاہ زون کے نواب شاہ ڈویژن میں دینی حلقہ کاانعقادہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن
کی25 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے
اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں عبادت کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور
اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
اسی طرح صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے نواب شاہ ڈویژن اور تاج کالونی میں مختلف اہل ثروت اسلامی بہنوں
کے گھر جاکر انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اوراسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےاور جامعۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کاذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت مارچ2021ء کی 4 تاریخ سے12مدنی کام کورس کاآغاز ہوا جس میں 158اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسی طرح 19مارچ 2021ء سےاسلامی زندگی کورس کاآغاز ہو اجس میں 257اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جبکہ19 مارچ 2021ءکراچی دارالسنہ میں سائن لینگویج کورس
کروایا گیا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میر پور خاص زون
کوٹ غلام محمد ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون نگران، کا بینہ نگران
و مشاورت ، ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادی عطارسلمھاالغفار نے ذمہ داراسلامی
بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات مضبوط کرنے ، تدریسی ٹیسٹ دینے کے حوالے نکات
بتائےاور ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔
Dawateislami