دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  اسلام آباد ریجن کی شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے کا ذہن دیا نیز تقسیم رسائل و مکتبۃالمدینہ کے لئےالگ الگ تقرری کے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان ریجن میں  ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 711

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 8ہزار647

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد: 12ہزار139

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات: 259

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار255

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 1ہزار90

شرکائے اجتماع کی تعداد :28ہزار225

ہفتہ وار علاقائی دورہ( شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) :2ہزار262/843

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد (اوسطاً) : 12ہزار241

وصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 6ہزار127


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  لاہور ریجن کی نارووال زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ا ہداف بنا کر کام کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی اور دینی کاموں کو بڑھانے ، مشاورت مکمل کرنے، ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت  ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں ریجن لاہور حافظ آباد زون میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اور ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ واٹس ایپ شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا طریقہ کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ پنڈی بھٹیاں ڈویژن سکھیکی میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ذیلی اور ڈویژن ذمہ دار سمیت 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کے فضائل بتاتے ہوئے نیک اعمال رسالہ کا جائزہ لینے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کی تقرری بھی کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  رائیونڈ کابینہ کی ڈویژن کوٹ رادھا کشن میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کوٹ رادھا کشن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیااور اسلامی بہنوں کوجامعۃ المدینہ للبنات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز اپنے ڈونیشن جمع کرنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کی کابینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذون نگران زون مشاورت کابینہ نگراناور کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اہداف بنا کر کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز جدول مضبوط کرنے اوردینی کاموں کو بڑھانے ، ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  شمالی زون لاہور کا پی ایف کالونی میں ماہانہ زون مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کا پی ایف کالونی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شمالی زون نگران اسلامی بہن نے روٹھے ہووں کو کیسے منایا جائے کے موضوع پر بیان کیااورکابینہ کے جدول پر عمل کرنے اور وقت پر کارکردگی دینے، ماتحت کا فالو اپ کرنے کاذہن دیا نیز ڈونیشن اور تقرریوں کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اچھی کارکردگی اور نیو ذمہ داری لینے والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون کی کابینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواہداف بنا کر کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیزمدنی کام بڑھانے جدول مضبوط کرنے اور ڈونیشن کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا مزید مدنی مشورے میں شعبہ جات پربھی کلام ہوا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن شہداد پور میں مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادئی عطار سلمہاالغفار نے استقامت اور کامیابی کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے لیے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کےتحت گزشتہ دنوں حیدر آباد کابینہ کے علاقہ لطیف آباد 11اور لطیف آباد 9 میں دینی حلقے

منعقد ہوئےجن میں حیدر آباد کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کاذہن دیا اور رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں کوٹری اور جامشورو میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں اہل ثروت ،ٹیچرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جنت کی نعمتوں اور راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل کے موضوعات پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیااور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔