
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
کے نواب شاہ زون کے نواب شاہ ڈویژن میں دینی حلقہ کاانعقادہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن
کی25 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے
اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں عبادت کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور
اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
اسی طرح صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے نواب شاہ ڈویژن اور تاج کالونی میں مختلف اہل ثروت اسلامی بہنوں
کے گھر جاکر انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اوراسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےاور جامعۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کاذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت مارچ2021ء کی 4 تاریخ سے12مدنی کام کورس کاآغاز ہوا جس میں 158اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسی طرح 19مارچ 2021ء سےاسلامی زندگی کورس کاآغاز ہو اجس میں 257اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جبکہ19 مارچ 2021ءکراچی دارالسنہ میں سائن لینگویج کورس
کروایا گیا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میر پور خاص زون
کوٹ غلام محمد ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون نگران، کا بینہ نگران
و مشاورت ، ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادی عطارسلمھاالغفار نے ذمہ داراسلامی
بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات مضبوط کرنے ، تدریسی ٹیسٹ دینے کے حوالے نکات
بتائےاور ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔
کراچی ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت
گزشتہ دنوں کراچی ریجن و زون ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کو اطراف کابینہ میں 12 دن کےرہائشی مدنی قاعدہ کورس کرنے کےاہدف دئیےاور
اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیااورجلد تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیزرمضان ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی
سرگودھا زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس
میں رکن ریجن، اراکین کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن،
سرگودھا زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ دارالسنہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
میانوالی زون کی اطراف حافظ والا کابینہ میں ماہانہ ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی اطراف حافظ
والا کابینہ میں ماہانہ ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقاد
ہوا جس میں کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی جدول پر کلام کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی
و جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر سافٹ
ویر میں اندراج کرنے کا ذہن دیا جبکہ سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد

دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 33
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رمضان المبارک
میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنےکاذہن دیا نیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ساہیوال زون کی میاں چنوں کابینہ کی محسن وال میں
الخیر اسکول اینڈ کالج میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے الخیر اسکول اینڈ کالج کی لیڈی پرنسپل اور وہاں موجود ٹیچرز کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور
ہفتہ وار رسالہ کالج میں پڑھانے کی ترغیب دلائی نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ، پاکپتن
زون کی کابینہ فر ید کوٹ کی ڈویژن فر ید
پور میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بونگہ حیات
میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد
ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے سنت
کے مطابق کفن کاٹنے اور میت کو غسل دینے
کا پریکٹیکل طریقہ سکھایا نیز پانی کےاسراف
سے بچنےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو کفن
دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں فرید کوٹ میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ
سطح کی ذمہ داراسلامی نے شرکت کی۔
شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر
خبریں آگے بڑھانے، مدنی خبریں لینے اور تحریری کام کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔