دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں جامعات المدینہ للبنات کی طالبات کے درمیان میں ”حُبّ العربیہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کورس کے 8 درجے لگائے گئے جن میں طالبات سمیت تقریباً93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ اس کورس کا دورانیہ 3 ماہ پر مشتمل تھا۔ کورس میں طالبات کو صرف و نحو پڑھائی گئی۔ اس موقع پر کورس کے اختتام میں11 اسلامی بہنوں نے جامعۃالمدینہ میں داخلے کی بھی نیت کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ کراچی ریجن میں تقریباً 468 مقامات ”شب براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 7ہزار771 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شب براءت کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 06 اپریل2021ء سے کراچی ریجن میں تقریباً 300 مقامات پر ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس“کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 4000 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبالِ ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ دیگر اوراد و وظائف بھی سکھائے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو ماہانہ کارکردگی فارم پر کلام کیا نیز مدرسات کا مکمل ڈیٹا تیار کرنے اورمدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ،شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشخصیات اجتماعات کرنے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے ،فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون ، بہاولپور زون ، رحیم یار خان زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جن میں ملتان ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ میں ہفتہ وار اجتماع کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے کے ہفتہ وار اجتماع میں ’’خاتون ِ جنت کی شان و عظمت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور تقرریوں کو مکمل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان زون میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات منعقد ہوئے جس میں زون اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئےدعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیااور ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ملتان ریجن کہروڑ پکا شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماع اور تقریاں مکمل کرنے کےاہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رمضان ڈونیشن جمع کرنے ،شعبہ پر تقرری مکمل کرنے کاذہن دیتے ہوئے گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں لیاقت پور ظاہر پیر کابینہ میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رمضان میں فیضانِ تلاوت قرآن کورس میں شرکت کرنے کاذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن بورے والا میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 26 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور تقرریوں مکمل کرنےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماعات کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔