اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تربیتی اجتماع کرنے اور اسلامی بہنوں کئ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی تربیت کئ نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ڈونیشین جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں زون ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں اصلاح ِاعمال کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کا نیو کارکردگی فارم سمجھایا اور کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور ہر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کرانے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ننکانہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں ننکانہ زون اور کابینہ کی علاقائی دور ہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت کے حوالےسےمدنی پھول دیئےاور تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول ماتحت سے وصول کرنے اور جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کے پنیالہ ڈویژن علاقہ تالگی میں سنتوں بھرا اجتماع کاانعقاد ہواجس میں محفل نعت کی ذمہ دار ، تجہیزو تکفین کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کے پیزو ڈویژن کے علاقہ شاہ عالم میں محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں فنانس زون ذمہ دار اور لکی مروت کابینہ نگران اور ڈونیشن بکس کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیااور عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب دیتےہوئے ڈونیشن کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں زون شمالی لاہور جوڑے پل ڈویژن پیرا گون سٹی میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں میاں میر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےمدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو آن لائن کورسز کرنےکاذہن دیا اور فیضان ِتلاوت قرآن کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ میراں حسین زنجانی زون شمالی لاہور  ڈویژن ا سکیم میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران مشاورت سے ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور کارکردگی میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائےاور ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیتےہوئے ڈونیشن کےاہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ جوہرٹاؤن شپ جامعۃالمدینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ جوہرٹاؤن شپ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو بڑھانے کے حوالےسے نکات بتائے اور تقرریاں مکمل کیا اور ڈونیشن کو بڑھانے کی طرف توجہ دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن قصور زون اور شیخوپورہ زون میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور ڈونیشن بکس، مدنی عطیات ،کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےاور بستوں پر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دینی کام کرنے ،کارکردگی جدول مضبوط بنانےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاک شب و روز کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن و زون شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے شعبہ شب و روز کے بارے میں اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی خبریں وصول کرنے، اپلوڈ ہونے والی نیوز کو ویب سائٹ پر چیک کرنے ،جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی طالبات و عوام کے تحریری مقابلوں کیلئے تیاری کرنے اور ان کی لسٹ بنانے کا ذہن دیتے ہوئےاہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


ماہنامہ فیضان ِمدینہ دعوتِ اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے اس میں ہر مہینے 40 سے زیادہ مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کیلئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سے دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔مارچ 2021ء میں بھی بہت سی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔ مارچ 2021ء تک پاکستان کی 4 ہزار 9 سو اکیاسی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بکنگ کروا لی ہے ۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت ِاسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت مارچ2021ء میں 26 ہزار 97 ستانوے کتب اور 15 لاکھ 55 ہزار 42 بیالیس رسائل تقسیم کئے گئے۔