15 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
کے نواب شاہ زون کے نواب شاہ ڈویژن میں دینی حلقہ کاانعقادہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن
کی25 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے
اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں عبادت کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور
اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
اسی طرح صاحبزادی عطار سلمہالغفار نے نواب شاہ ڈویژن اور تاج کالونی میں مختلف اہل ثروت اسلامی بہنوں
کے گھر جاکر انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اوراسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےاور جامعۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کاذہن دیا۔