
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن لاڑکانہ اور جھڈو
کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں
زون تا ڈویژن نگران و شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران
اسلامی بہنوں نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے
اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری
کے ساتھ دینی کام کرنے کاذہن دیا نیزدارالسنہ کی اسلامی بہنوں کو 12 دن کا رہائشی دینی کام کورس کرنے کا ہدف دیا۔آخر میں اسلامی
بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی میرپور خاص زون کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن نگران وشعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے
موضوع پر بیان کیااورذمہ داراسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔مزید اصلاح اعمال کے شعبے میں
بہتری لانے کےحوالےسے بھی اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن
گجرات زون کے علاقےلالہ موسیٰ میں قائم فیضان
مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں جہلم، چکوال ، واہ کینٹ ، مظفرآباد اور پنڈی اسلام آباد کی زون نگران و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر ترغیبی
بیان کیااورمختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا نیز گزشتہ سال کےدینی
کام کی کارکردگیوں کا تقابلی جائزہ بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کواپنے ا ہداف کو
بر وقت پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں میں رسائل کے تحائف بھی تقسیم کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی
بہن نے ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےانہیں دینی کاموں
کوکرنے کےحوالےسے تربیتی نکات
بتائیں۔اس کےساتھ ہی شعبے کی تشہیری بینرز
لگانے اور تربیتی اجتماع میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی۔مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے
اور ان میں بہتری لانےکا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جھنگ کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی
شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےمدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دیکر شعبہ جات (کفن
دفن، شارٹ کورسز، اصلاح اعمال،محفل نعت ودینی حلقہ،شعبہ تعلیم ، مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل ) کی ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کی اور ان
شعبہ جات کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اہم مدنی پھول بیان کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ
کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں علاقہ مدن شاہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ’’ محرم الحرام کی برکتوں ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
مدنی مذاکرہ دیکھنے اورہر ہفتہ ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔مزید ہفتہ وارترغیب
شدہ رسالےکےمطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دی ۔
حیدرآباد
زون کی سجاول کابینہ اور مٹیاری
کابینہ میں اجتماع ذکرِ شہادت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون کی حیدرآباد کابینہ میں تین دن میں 164 مقامات پر اجتماعات ذکرشہادت کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً 13ہزار 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اِن میں سے
چند مقامات کےنام ملاحظہ ہوں:(سجاول
کابینہ میں تین مقامات پراور مٹیاری کابینہ میں12 مقامات، بدین کابینہ میں 12 مقامات پر یہ اجتماعات ہوئیں )۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں کی جانے والی عبادتوں کے فضائل بتائےنیز امام حسین رضی اللہ عنہ کی
آزمائشوں کےسفرکےبارےمیں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن بنایا ۔مزید ان
اجتماعات میں اہل بیت کی یاد میں میں
منقبت پڑھی گئی۔اس کےعلاوہ آخر میں دعا
اور صلوٰۃ وسلام پراجتماعات کا اختتام ہوا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روزللبنات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کوئٹہ،
بن قاسم، صحرائے مدینہ، کراچی ایسٹ
زون 1 اور ایسٹ زون 2 کی شب و روز ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ خبر گیری ‘‘کے موضوع پربیان کیااور اپنے
سے متعلق اسلامی بہنوں کے ساتھ خیرخواہی کرنے
کا ذہن دیا اس کےعلاوہ دینی کاموں میں ان
کو بطور معاوِنت شامل کرنے کا ہدف دیا۔ ساتھ ہی نیوز کارکردگی بہتر بنانے کے طریقے
بتائے اور شعبے کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کے بارے میں بھی ترغیب دلائی نیز
سابقہ شیڈول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
شیڈول پر عمل بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
گلستان
جوہر کابینہ کراچی میں شارٹ کورسز کی مدرسات کی آن لائن تربیت کا سلسلہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں ’’کورس حب اہل بیت
‘‘کی مدرسات کی آن لائن تربیت منعقد ہوئی جس میں 6 مقامات پہ بالمشافہ اور 2
جگہ آن لائن ہونے والے کورس کی تمام مدرسات نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں
تدریس کرنے کے انداز کے بارے میں تربیت کرتے ہوئے کورسز کی اہمیت بھی بتائی اور
اسلامی بہنوں کو علم دین کی محبت اور دعوت اسلامی سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ساتھ
ہی مدرسات کو وقت کی پابندی کے ساتھ کورسز کی مکمل تیاری کرنے ،ٹائم مینیجمنٹ کا خیال رکھنے
اور فالو اپ کا طریقہ کار بھی بتایاجس پر مدرسات نے عمل کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1خالد بن ولید روڈ میں
ون ڈے سیشن منعقد کیا گیاجس میں20 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’محرم الحرام کےفضائل
‘‘کےموضوع پر بیان
کیا۔اس کےبعد اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتےہوئے نماز کورس اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
گلستان
جوہر کابینہ کے علاقے منور چورنگی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقے
منور چورنگی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی
اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی بہتر
بنانے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انفردی عمل کو بڑھانے کے طریقے بتائے۔ ذیلی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو علاقے پر ذمہ داری قبول کرنے کا ذہن بھی دیا جس پرانہوں نے
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
مدنی مشورےکے بعد کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے کابینہ نگران و علاقے کی دیگر اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکرعلاقائی دورے میں شرکت کی اور مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں جاوید نہاری والوں کے گھر ون ڈے سیشن رکھا گیاجس
میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا ۔اس کےبعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےتربیتی مدنی پھول دئتےہوئے بتایا
کہ کربلا والوں سے ہمیں مشکلات پر صبر
کرنےکادرس ملتاہے،آج ہمیں آسانی کے ساتھ نیکیاں
کرنےکا موقع ملاہے اور ان نعمتوں کی شکر گزاری کرنے کے لئےہمیں نیکی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
مزید شجرکاری مہم میں حصہ لینےکابھی ذہن دیا اس پر اہل خانہ نے اپنے مرحومین کے ایصال
ثواب کے لئے ایک عربن فوریسٹ دینے اور جامعۃ المدینہ گرلز میں اپنے گھر کی بچیوں
کو ایڈمیشن کروانے کی نیت پیش کی۔