فیضان
آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کےتحت اگست 2021ء کےآخری
ہفتے میں
فیضان آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے فیضان
آن لائن اکیڈمی کے نظام سے متعلق اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اورشعبےکے نظام کو
مزید بہتری کرنےکے لئے کیا طریقے کار ہونا چاہیئے اس پر بھی مدنی پھول دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 3 ڈویژن مشاورت
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کی ماہانہ
کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں سےمعلومات حاصل کی نیز فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں ہونے والے audit کے بارے میں نکات دئیے نیزاس کےساتھ ہی مینول رسید اور ای رسید کے نظام کو
بھی بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس دینی کام
کو کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ساؤتھ زون 1 فیضان مدینہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ تقسیم کاری‘‘
کے موضوع پر بیان کیا ساتھ ہی اسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کاموں کے مدنی پھول
سمجھاتے ہوئے ذیلی تک یہ نکات پہنچانے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔اس کے
علاوہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےکاہدف دیاجس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سُرجانی
کابینہ جامعۃ المدینہ فیضان رضا گرلز کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سُرجانی کابینہ جامعۃ المدینہ فیضان
رضا گرلز کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور جس جگہ تقرر ی نہیں اسے مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کےعلاوہ ذمہ داران کی کوششوں پر ان کی حوصلہ افزائی کی
اور مزیددینی کام میں بہتری لانے کےمتعلق اہداف دیئے جس پر سب ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت ملیر کابینہ ماڈل کالونی کراچی میں شخصیات اجتماع

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملیر کابینہ ماڈل کالونی کراچی میں شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں ٹیچرز اور
طالبات نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دوسروں کوترغیب دیکر پڑھانےکاذہن دیا۔مزید ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات پیش کئےنیزجس شخصیت کے گھر
اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھاانہوں نے ہر ماہ شخصیات اجتماع کرنے کی اجازت دی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں شعبےکی ذمہ د ار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ
لیتےہوئےانہیں شعبے کے حوالےسےاہم نکات بتائےنیز گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور ہاتھوں ہاتھ ا ِن کی رجسٹریشن کرنے کا بھی ذہن دیا۔مزید تقرریاں مکمل
کرنے کےمتعلق اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل درآمدہونے کی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت
گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن
میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 330 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے sops
کا خیال رکھتےہوئے مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر عوام اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
اس کے
علاوہ جواسلامی بہنیں پہلے آتی تھیں اب نہیں
آتیں انہیں بھی نیکی کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھی اجتماع پاک میں شرکت کرنےاور دوبارہ سے دینی کاموں میں شریک ہونےکی نیتیں پیش کیں۔
صحرائے
مدینہ کابینہ کی ڈویژن تهانہ بولا خان میں کفن دفن اجتماع کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کےتحت شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون صحرائے مدینہ کابینہ کی ڈویژن تهانہ
بولا خان میں کفن دفن اجتماع کاانعقادہوا جس
میں کابینہ سطح کی ذمہ
داران سمیت 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینےاور کفن
پہنانے کا طریقہ سکھایا اوراس کے بعد انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے
اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے اور 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں
پیش کی۔
رنچھوڑلائن
کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار میں اصلاح
اعمال اجتماع کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں
رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار میں
اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں حلقہ
خزائن العرفان اور فیضانِ عطار کی کم و بیش21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو نیک اعمال اور مدنی مذاکرے سے متعلق مدنی پھول بتائے نیز اپنے گھروں میں مسجد بیت کےلئےجگہ مخصوص
کرنے کا بھی ذہن دیا ۔مزید مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 2
میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی،گھریلو
صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کی رجسٹریشن کے حوالےسےمدنی پھول دیئے۔اس کےساتھ ہی انہیں ہفتہ واررسالہ کارکردگی
کی بروقت انٹری کرنےکاذہن دیاجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی جدول وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ میں روحانی علاج کےبستوں پر جائزہ کاسلسلہ ہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےبستے کےنظام میں بہتری لانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیئے ۔مزید ایک اسلامی بہن سے
فون پر رابطہ کر کے انہیں دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ شعبے کو وقت دینے،
قیمتی وقت کی قدر کرنے اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا حاصل
کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ٹنڈو محمد خان کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے’’ بیماری کے
فضائل‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی
بہنوں کو امام حسین رضی الله عنہ کی دین کی خاطر دی جانےوالی قربانیوں کےبارے میں بتایا۔ اس کےساتھ ہی دعوت اسلامی کےدینی
کاموں کی معلومات دیتےہوئےانہیں دینی کام کرنےکاذہن دیااور اس اجتماع میں اسلامی
بہنوں کوصلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی ترغیب بھی
دلائی جس پر انہوں نےوہی پر صلوۃ ٰالحاجات
بھی ادا کی۔ آخر میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دُکھیاری امت کے لئے دعا بھی
کی گئی۔