دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ فنانس ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
میں عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کوشعبے کےدینی کام کرنےحوالےسےنکات سمجھائے اورانہیں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد سوالات کا
سلسلہ ہوا جس میں ای-رسید ، اِن ڈپوزٹ اماؤنٹ اور تقرری کے متعلق کلام ہوا جبکہ آخر میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے
متعلق مدنی پھول بھی دیئے۔
میر
پور خاص زون اور ٹنڈو الہ یار زون میں 3 دن کے رہائشی تر بیتی کورس کا انعقاد
دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت پچھلے دنوں میر پور خاص اور ٹنڈو
الہ یار زونز میں اسلامی بہنوں کے 3 دن کے رہائشی تربیتی کورس کا انعقاد ہوا جن میں ریجن اور زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے روحانی علاج کے بستے
لگانے اور تعویذات عطاریہ دینے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور آقا ﷺکی دکھیاری امت
کی غم خواری کرنے کا ذہن دیا۔مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا
جائزہ لینےکاذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون
کی جامشورو کابینہ کی سوسائٹی فیز 2 میں ایک سیاسی شخصیت(چیئرمین آف پی۔پی۔پی دادو
ڈسٹرکٹ )کے
گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین اور مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عفو درگزر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ اور
آن لائن کورسزمیں ایڈمیشن لینےکا ذہن دیا ۔
اس کےعلاوہ اہل خانہ سمیت 7 اسلامی بہنوں کو
بذریعہ میل سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت کرایا گیا ۔آخر میں شخصیات نے دعوت اسلامی کے بارے میں
اچھے اچھے تاثرات دیئےاور دینی کاموں میں
تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات و
تقسیم رسائل کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےنئی آنے والی
کتاب اسلامی بیانات جلد 7 کے حوالے سے اپڈیٹ دی اور کراچی ریجن میں 3 ہزارکتابوں کو
تقسیم کرنےہدف دیا جس پر زون مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے جلد ہدف پورا کرنے اور کتاب ہر ذیلی حلقے تک پہنچانے کی نیت
کی۔
شعبہ
مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کےتحت کراچی ریجن صدر کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدر
کابینہ آرام باغ میں اسلامی بہن کے گھر سوئم کےسلسلہ میں ایصال ثواب اجتماع
منعقد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’قبر کی پہلی رات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور مرحوم کےاہل خانہ کو ایصال ثواب کے لئے تقسیم رسائل کرنے اور پودے
لگانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ مکتبۃ
المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں
حیدرآباد ریجن کی تھر زون کنری کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن ذمہ دارا ور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز، تقسيم رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اوران شعبہ جات کےدینی کاموں کےمتعلق اہداف بھی دیئے ۔
مدنی
مشورےکے بعد شخصیات میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں ان کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن کا
تعارف کرواتے ہوئے اس میں داخلہ لینےکاذہن دیا جس پر 4 اسلامی بہنوں نے آن لائن کورس میں
ایڈمیشن لینے اور دیگر کو ایڈمیشن دلوانے
کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن و زون سطح شعبہ رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے تقرری کا طریقہ کار ، تقرری کی ضرورت و اہمیت اورتقرری کرتے وقت کن خصوصیات کو دیکھا جائے ان
نکات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نےہدف پورا کرنےکی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون لالیاں کابینہ، میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں اور
جھنگ زون بھوانہ کابینہ میں
دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے’’ بیماری کے فضائل‘‘
کے موضوع پر بیانات کئےاور اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا ۔آخر میں اُمّت کے بیماروں اورپریشان حال لوگوں کے لئے
دعا ئیں کی گئیں۔
کراچی
ریجن ساؤتھ زون2 جامعۃ المدینہ سعد بن ابی
وقاص میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں
کراچی ریجن ساؤتھ زون2 جامعۃ
المدینہ سعد بن ابی وقاص میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن
تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے میں دینی کاموں کو بڑھانے اور نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
اوکاڑہ
زون اور گلستان جوہر کابینہ کراچی میں کورس بنام ’’حُبّ اہل بیت‘‘ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں اوکاڑہ زون میں 82 مقامات اورگلستان جوہر کابینہ میں 6 مقامات پر اور 2 مقامات پرآن لائن کورس بنام ’’حُبّ اہل بیت‘‘ کا انعقاد ہواجن میں
تقریباً 863 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ اہل بیت اطہار کی سیرت ‘‘ کےموضوع
پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیول
کالونی میں قائم محمد مصطفیٰ ﷺ اکیڈمی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاکیڈمی کی نگران
اسلامی بہن سے ملکر انہیں دعوت اسلامی کی
دینی خدمات سے آگاہ کیا ۔
ملاقات نہایت ہی پُرخلوص اور کارآمد رہی ۔مبلغات نے اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم کے شعبہ کا تعارف پیش
کیا اور کورسز کے حوالے سے بھی بتایا جس پرانہوں نے اپنے ادارے میں کورسز کروانے
کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں ( لانڈھی ، سعید آباد،قائد آباد اور کھوکھراپار کابینہ) میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 600 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے’’ مبلغہ کو کیسا ہونا
چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور
مبلغہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مبلغات اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے اور ملنساربننے کاذہن دیا نیز انہیں فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلاتےہوئے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز
پڑھنےکا ذہن دیا ۔مزید رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےکی
ترغیب بھی دلائی ۔
سعودآباد
میں ڈی سی گرامر اسکول کی لیڈی ٹیچرز اور اسٹاف کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملیر
کابینہ کی ڈویژن سعودآباد میں ڈی سی گرامر اسکول کی ٹیچرز اور لیڈی اسٹاف کو نیکی
کی دعوت دینے کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ اور پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےنیکی کی دعوت پیش کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے لیڈی اسٹاف کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں
مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل پیش کئےنیز اسکول ٹیچرز کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی چینل دیکھنےکاذہن
دیا۔اس کے علاوہ انہیں شارٹ کورسز کےتحت ہونے
والےکورسز میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami