دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےزیر اہتمام حیدرآباد زون کی مٹیاری کابینہ کے گاؤں میں ایک زمیندار کے گھر پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ وضو کا طریقہ ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا جبکہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین حاصل کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ دینی حلقے کے اختتام پر 10 اسلامی بہنوں کو بذریعہ اِی میل سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرایا گیانیز اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ سننے کی نیت بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شہداد پور کابینہ کی ڈویژن شہداد پور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’فکر آخرت کرنے‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں موجود سوالات کےخانہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنےکےحوالےسے اہداف دئیے۔ساتھ ہی یکم ستمبر2021ء سے ہونے والے کورس بنام ’’تفسیر سورہ ملک‘‘ کروانے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کی جانب سے گزشتہ دنوں کھپرو، میرپور خاص کابینہ کی ڈویژن ٹنڈوالیار میں پانچ مقامات اور میروہ وجھڈو کابینہ کی ڈویژن ڈگری میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقادہواجن میں کم و بیش 450 کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’توبہ اورنماز کی فضیلت‘‘کےموضوعات پر بیانات کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں کے عذابات کےبارے میں بتایا اورانہیں گناہوں سے بچنے کاذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔مزید اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہرراولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے کےدرمیان نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے دینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےتربیتی نکات بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

راولپنڈی کینٹ کابینہ میں یوم دعوتِ اسلامی کے موقع پر سنتوں بھرےاجتماع کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 2ستمبر2021ء بروز جمعرات نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ میں یوم ِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر ہونے والے اجتماع میں ’’دعوتِ اسلامی اور امیر اہل سنت کی دینی خدمات ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کا اظہارکیا ۔

راولپنڈی میں ماہِ ربیع الاول کے نکات پر بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 3ستمبر2021ء بروز جمعہ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ ماہ ِ ربیع الاول کے نکات پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا۔

فیصل آباد ریجن میں شعبہ رابطہ کی ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام راولپنڈی میں فیصل آباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ عاجزی اختیار کرنا اور تکبر سے بچنا‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور تقرری مکمل کرنے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے زیر اہتمام 02 ستمبر 2021ءجمعرات کوسکھر کابینہ میں یوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں اجتماع پاک منعقد ہوا جس میں کم و بیش 200اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے یوم دعوت اسلامی کے اس اہم موقع پر امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کی خدمات کے حوالے سے بیان کیا۔ مزید دعوت ِاسلامی کا قیام کیسے عمل میں لایا گیا اس حوالےسےاسلامی بہنوں کو آگاہی دی نیز رسالہ نیک اعمال پُر کرنے اور ہرانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو جمع کروانےکاذہن دیا۔

اس کے ساتھ ہی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دی نیز 02 ستمبر تا 05 ستمبر2021ء کی نشریات مدنی چینل پردیکھنے کا بھی ذہن دیا۔ مزید جو ذمہ داراسلامی بہنیں پہلے آ تی تھی اب نہیں آتی ان کو بھی اس اجتماع میں شرکت کروانے اور انہیں دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ کے تحت پاکستان بھر کے مختلف شہر اور زون میں ستمبر 2021ءسے مختلف رہائشی اور غیر رہائشی کورسز کا سلسلہ جاری ہے ۔

مفتشہ کورس کی تعداد: 7

ناظرہ قراٰن کورس کی تعداد: 21

معلمہ مدنی قاعدہ کورس کی تعداد: 34

کل رہائشی کورس کی تعداد: 46

کل وقتی کورس کی تعداد: 16

ان کورسز میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰن پاک کی تیاری، حدراورترتیل میں پڑھنے کے طریقے کے ساتھ ساتھ فرض علوم کے مسائل پر بھی تربیت کی جائے گی ۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’محبت مرشد‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبےمیں بہتری لانےکےحوالےسےاہم نکات بتائےاوراراکین شوریٰ کی جانب سےدیئے گئے تنظیمی مدنی پھولوں پر تربیت کی۔مزید ای رسید، مینول رسیداستعمال کرنے کی ترغیب دلائی اورتقرری مکمل کرنےکاہدف دیا نیز ماہانہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن لیاقت آباد نمبر 2 میں قائم سنی ادارے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن اور زون مشاورت اسلامی بہنوں نے ان کےادارہ کا دورہ کیا۔

مبلغات دعوت اسلامی نے انہیں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز اور تفسیر سورۂ ملک کورس اپنے مدرسے میں شروع کروانے کاذہن دیا ۔مزید شعبہ تعلیم ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوت اسلامی  کی جانب سے گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد، ڈالمیاں اور گلستان جوہر میں’’ آئیے دینی کام سیکھیں ‘‘ کو رسز کا انعقادہوا جن میں کم وبیش 71 کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کورسز کے ذریعے نیو اسلامی بہنوں کودینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی جدول بروقت تیار کرنے اورانہیں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 نیول کالونی میں کورس بنام آئیے دینی کام سیکھیں کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ علاقائی دورہ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اس شعبے کےدینی کام سمجھائےجن میں ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ، محافلِ نعت زیر موضوع رہے نیز مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانا کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کاطریقہ سکھایا اوراس شعبے کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کی اہمیت بھی بتائی نیز اس میں ہفتہ وار رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت کے انعقاد کے لئے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں کورس بنام ’’ آئیے دینی کام سیکھیں‘‘ کا سلسلہ ہوا جس میں زون و کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تربیت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نےکورس میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کےبارےمیں نکات بتائے اور مختلف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں جاکر نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ بھی بتایا ۔شعبے کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس شعبے میں اپنی دینی خدمات سرانجام دینے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں زون نگران اسلامی بہن نے کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن تا ذیلی نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔ دوران مدنی مشورہ زون نگران اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رضا کے لئےنیکیاں کی جائیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر ’’ اللہ پاک کی رضا کیا ہے‘‘اس حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو تفصیل بتائی نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنے ا عمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔مزید نظم و ضبط قائم رکھنے، وقت کی پابندی کرنے،اخلاقیات کو درست کرنے اور اپنی ماتحت پر شفقت کرنے کی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد ذمہ داران اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔ اس کے علاوہ ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر کس طرح دی جائے اس کا آسان طریقہ بتایا ۔