دعوت  اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ کی اطراف خانقاہ ڈویژن کے علاقےبانگڑی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 90 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور میت کو غسل دینے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا۔ مزید مہینہ میں ایک کفن دفن تربیتی اجتماع شروع کروانے کے لئے اسلامی بہنوں سے نیتیں بھی کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں حافظ آباد میں سہہ ماہی مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو شارٹ کورس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ معلومات فراہم کی نیز جن کورسز میں ٹیسٹ کی حاجت ہے ان کورسز کے نام لکھوائےاور ذمہ داراور جامعۃ المدینہ کی طالبات کو ٹیسٹ کےلئے اہداف دئیے ۔مزید نیو کورس بنام ’’ تفسیر سورہ ٔملک ‘‘کی تشہیر کرنے اور تجوید قراٰن کورس کروانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ ماہانہ شیڈول اور ماہانہ شارٹ کورس کےکارکردگی فارم دیئے۔

اس کےساتھ ہی مدنی مشورےمیں کفن دفن کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینےا ور کفن پہنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلاتےہوئے ان کے نام بھی لکھے ۔مزید آخر میں شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شعبے میں کئےجانےوالےوالے دینی کاموں کےحوالےسے اپڈیٹ مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں چشمہ ڈویژن کے علاقے عمرخیل میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے اور کفن پہنانےکا پریکٹیکل طریقہ اسلامی بہنوں کو سکھایا۔

کفن دفن اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور غسلِ میت میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز انہیں ذیلی حلقوں میں ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر بھی اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و کفن دفن کورس کروانے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ٹیسٹ دینےکےلئے نام بھی لئے اور اس کےساتھ ہی شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ نگران اسلامی بہن نے پہاڑپور ڈویژن کے علاقے سیدوالی میں مدنی  مشورہ لیا جس میں علاقہ نگران اسلامی بہن اور ذیلی مشاورت کی تقرری کی نیزجن اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دی ان کی تربیت کی۔ اس کےعلاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے علاقے میں دینی کام بڑھانے کی بھر پورترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں شکارپور، سکھر کابینہ کے ڈویژن ریجنٹ اورسعودآباد میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تاعلاقائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےاصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےحوالےسےبتاتےہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کاذہن دیانیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ کرنےکی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پریٹ آبادمیں ایک خاتون شخصیت کے گھر ایصال ثواب اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقے کی شخصیات اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے صبر کے فضائل، مقصد حیات اور وقت کی اہمیت و دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بیان کیا اور ایصال ثواب اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔آخر میں شخصیات کو رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے  فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن تھر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے عمر کوٹ کابینہ میں مدنی مشورہ کیاجس میں اِی- رسید استعمال کرنے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انہیں شعبےکےتحت ہونےوالے ٹیسٹ دینے کاذہن دیا اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی جانب سے سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،محفل نعت اوردینی حلقے کے نکات پر کلام کیا اور ان شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے ہدف دیئے جس میں ،کابینہ ، ڈویژن و علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

مزید ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کام ومدنی قافلوں کی کارکردگی کو مزید احسن انداز میں کرنے کے لئےنیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے  فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں تھر زون کی کنری کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کی۔ کتاب چندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتیاطیں کامطالعہ کرنےکاذہن دیا نیز ای- رسید استعمال کرنے کا طریقہ سمجھایا اور اسے استعمال کا ذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  نواب شاہ زون کی شہداد پور کابینہ میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی اور شارٹ کورسز کی مدرسات نے بھی شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو عنقریب منعقد ہونے والا کورس بنام ’’تفسیر سورۂ ملک‘‘کروانے کےمتعلق اہم نکات بتائے اور اس کورس کےمقامات کےحوالےسے کلام ہوا جس پر شہداد پور کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے 45 مقامات پر یہ کورس کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نرمی ‘‘کے مدنی پھولوں پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی پھول نچلی سطح تک پہنچانے کا فالو اپ کیا۔مزید ای -رسید اور سالانہ عطیات کی پینڈنگ رسید کا فالو اپ کیا ۔