25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت 5ستمبر 2021ءبروز اتوار سکھر کابینہ کی ڈویژن سکھرمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں زون تا ڈویژن سطح تک کی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’غوروفکر اور
تدبر کی اہمیت و ضرورت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااورحقوق اللہ ا ور حقوق
العباد کے حوالے سے اپنا محاسبہ کرنے، ہر کام کو سوچ،سمجھ کرکرنے کے فوائد
بتائے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے
لئے اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز
سےاستعمال کر کے فوائد حاصل کرنےکاذہن دیا
۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے بدل بدل کر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور علا قائی دورہ برائےنیکی کی دعوت میں شرکت کر نے کی ترغیب
دلائی ۔ساتھ ہی نئےمقامات پر بڑی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ہفتہ وار اجتماعات کی تعدادبڑھانے کے بھی اہداف دئیے۔