دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن تھر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے عمر کوٹ کابینہ میں مدنی مشورہ کیاجس
میں اِی- رسید استعمال کرنے کےحوالےسےاسلامی
بہنوں کی تربیت کی نیز انہیں شعبےکےتحت ہونےوالے ٹیسٹ دینے کاذہن دیا
اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں
پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی جانب سے سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت ،محفل نعت اوردینی حلقے کے نکات پر کلام
کیا اور ان شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے
ہدف دیئے جس میں ،کابینہ ، ڈویژن و علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
مزید ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانے
کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کام ومدنی قافلوں کی کارکردگی کو
مزید احسن انداز میں کرنے کے لئےنیتیں پیش کیں۔
حیدرآباد ریجن تھر زون کی کنری کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے
دنوں تھر زون کی کنری کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کی۔ کتاب چندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتیاطیں کامطالعہ
کرنےکاذہن دیا نیز ای- رسید استعمال کرنے کا
طریقہ سمجھایا اور اسے استعمال کا ذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں
نواب شاہ زون کی شہداد پور کابینہ میں ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی اور شارٹ کورسز کی مدرسات نے بھی
شرکت کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو عنقریب منعقد ہونے والا کورس بنام ’’تفسیر سورۂ ملک‘‘کروانے کےمتعلق اہم
نکات بتائے اور اس کورس کےمقامات کےحوالےسے کلام ہوا جس پر شہداد پور کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے 45 مقامات پر یہ کورس کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نرمی ‘‘کے
مدنی پھولوں پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت کے ساتھ نرمی سے پیش آنے
کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی پھول نچلی سطح تک پہنچانے کا فالو اپ کیا۔مزید ای
-رسید اور سالانہ عطیات کی پینڈنگ رسید کا فالو اپ کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کی جانب سے بن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں ریجن تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیااور شعبے کےدینی کاموں سےمتعلق فالو اپ کیا نیزشعبے میں بہتری لانے کے
لئے متفرق نکات سمجھائے ۔ مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی معیار کومزید مضبوط کرنے کا ذہن دیااور ہر ماہ نئے مدارس المدینہ کا آغاز کرنے اور ریجن
تا علاقہ سطح کے مدارس کاپابندی سے جائزہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اراکین کابینہ اور
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کی
اسلامی بہنوں کو مختلف ڈویژن میں جدول بنانے کا ذہن دیا اور ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کو کارکردگی شیڈول فارم سمجھایا نیز کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا اوردیگر مدنی پھول بھی پیش کئے۔
پاکپتن
زون،بنگہ حیات کابینہ میں 12 دن کا کورس ’’آئیے دینی کام سیکھئے‘‘ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں 12 دن پر
مشتمل کورس بنام’’ آئیے دینی کام سیکھئے
‘‘کا انعقاد ہوا جس میں30 سے زائد
اسلامی بہنوں نے اکثر دن شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے احسن انداز سے دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے نیز کابینہ نگران اسلامی بہن نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے اورانتظامات کےحوالےسےنکات بتائے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ بی ایم سی ڈویژن میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں ذ یلی تا ڈویژن سطح کی تمام اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو بلڈنگ ذمہ دار بنانے اور گھر درس دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ شومارکیٹ کے علاقے عثمان
آباد میں ہو نے والی حادثاتی اموات کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ نگران مع مشاورت ڈویژن نگران کے
ساتھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر کی خواتین کو گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھنے اوراسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ
میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی اور لانڈھی کابینہ کے بستوں پر تربیتی سیشن ہوا جن میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
پابندی سے بستہ کھولنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے۔
اسی طرح اسلامی بہنوں کےسابقہ کوائف کا
جائزہ لیا جن کے مطابق لانڈھی اور کورنگی
کے بستوں پر تقریبا دو سو سے زائد اسلامی بہنوں نے حاضریاں دی اور تین سو سے زائد
اپنے مریضوں کے لئے تعویذات عطاریہ لیکر
گئیں۔ مزید250 کی تعداد میں اوراد وظائف بتائے گئے۔ اس کے علاوہ اِن میں نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں میمن گوٹھ میں زون سطح
کا مدنی مشورہ کیا گیاجس میں ذیلی تا زون سطح کی 15
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بہنوں
کو کارکردگی فارم سمجھانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز شیڈول پر عمل کو
یقینی بنانے اور دل جمعی سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami