کورنگی
کابینہ ، ملیر کابینہ اور گلشن اقبال دارالسنہ
کےمدرسۃالمدینہ کی مدنی خبریں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے
مدرسۃالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی
کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں 50 سے زائد مدرسات ، زون سطح کی ذمہ دار اور شعبےکی دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو طالبات سے اچھے اخلاق سے پیش آنے اور ان کی تجوید درست کرنے کےحوالے سے ان کی
تربیت کرنےکاذہن دیا ۔اس کےعلاوہ طالبات
کے کردار کو بہتر بنانے نیز ان میں دعوت اسلامی کی محبت بڑھانے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے اور مدرسات کو رہائشی کورس کرنے
کا ہدف دیا ۔
جبکہ کراچی
ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ میں قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں 23 اگست 2021 ءبروز پیر کورزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تعلیم قراٰن‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مزید
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ سننے
اور ناظرہ رہائشی کورسز کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں کامیاب ہونے والی طالبات کو تحائف
پیش کئے۔
اسی
طرح گلشن اقبال کابینہ دارالسنہ میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں 23 اگست 2021ء کو مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن تا
علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری
لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو متفرق نکات سمجھائے اورسابقہ کارکردگی کا فالو اَپ کیا۔اس کےساتھ ہی ہر ماہ نئے مدارس المدینہ کے آغاز کرنےکےاہداف دیئے۔