دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون کی جناح اور خضدار کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کےدینی کام کےبارے میں بتاتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ای-رسید پر کام کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونےوالےچندہ کی تنظیمی و شرعی احتیاطوں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق اہداف دیئے جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزکے مدنی عملے اور طالبات کےدرمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ذیلی حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت طالبات نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے طالبات کو گھر درس دینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی نیز طالبات کو تنظیمی ذمہ داری لینے کاذہن دیا جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کےتحت  ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑپور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےماہ ربیع الاول میں ہونے والی محافل نعت واجتماعات کے نکات پر کلام کیااور ڈویژن نگران اسلامی بہنو ں کو دینی کام کرنےکےاہداف دیئے۔مزید ماتحتوں سے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ واررسالے کامطالعہ کرنےکاذہن بھی دیا۔ اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کی کارکردگی سافٹ ویئرپر انٹر کرنے کا طریقہ سکھایا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کےتحت تخفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پرتربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجن کی تفصیلات پیش خدمت ہیں:

براہِ راست ہونےوالے تربیتی سیشن کی تعداد:23

آن لائن ہونےوالے تربیتی سیشن کی تعداد:7

جن میں اسلامی بہنوں کی تعداد:638 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پہاڑپور کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی۔ اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بتا کر انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت زنجانی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تاعلاقائی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دارالسنہ کے نظام کو بہتر بنانے کاذہن دیا اور کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سے نرمی و شفقت بھرا انداز اختیار کرنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ماڈل کالونی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات اورمحافل نعت کےمتعلق نکات سمجھائےاوراسلامی بہنوں کو آپس میں مل جل کردینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے ۔ مزیدہفتہ واررسالہ کارکردگی میں اضافے کےلئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت جھنگ زون  میں مرحبا جھنگ اسکول میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں چار ٹیچرز سمیت لیڈی اسٹاف اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ماہ صفر کے موضوع ‘‘ پر بیان کیااوربد شگونی کے بارے میں وضاحت کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو بدشگونی سےبچنےکاذہن دیا۔ ساتھ ہی ٹیچر زکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی اور آئندہ سیزن میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 648

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 486

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 287

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد: 747

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار 102

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 508

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 945

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 395

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 1 لاکھ 47 ہزار 77

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7 ہزار 982


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 1ہزار61

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار781

اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کے ذریعے تین دن کےمدنی قافلوں میں سفر کرنے والے محارم کی تعداد: 222


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں منکیرہ کابینہ اطراف لیہ زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور ماہانہ کارکردگی شیڈول پر کلام کرتےہوئے انہوں نےکارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اورآئندہ مزیددینی کام کرنےکے اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اہداف کی تکمیل کےلئے نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ کی پانچ ڈویژنوں میں’’ آٹھ دینی کام کورسز ‘‘کا انعقاد ہواجن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی حلقہ، علاقائی دورہ ، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات میں دینی کام کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے مختلف ڈویژنزمیں شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کے متعلق نکات بتائے۔