دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ ملیر کابینہ کی  ڈویژن بکرا پیڑھی کے ذیلی اکبری 2 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ اصلاح اعمال مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز سے متعلق نیک اعمال پر بیان کیا ۔ اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال کے نئے رسالے لے کر ہر ماہ پُر کرنے اور جمع کروانے کی نیت کروائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ کی  ڈویژن ماڈل کالونی علاقہ C9ذیلی وارثی مسجد میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر بیان کیا اور آسان نیکیاں کرنے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارے میں بتایا۔اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے، یوم قفلِ مدینہ منانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا گیا اور نیتیں کروائی گئیں۔


ماہ اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کی جانب سے کراچی ساؤتھ زون بلدیہ  ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیول کالونی کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

٭دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار992

٭اسلامی بہنوں کو مدنی کورسز کروانے والی معلمات کی تعداد: 68

٭اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں بیانات کرنے والی مبلغات کی تعداد: 53

٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں قرآن پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 18

٭درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 195

٭مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 226

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 725

٭سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 147

٭اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم ہونےکی تعداد: 22 جبکہ وصول ہونے کی تعداد: 10

٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 213

٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 17


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل للبنات کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کی اگست 2021ء میں  مختلف شعبہ جات کی جانب سے تقسیم ہونے والی کتب و رسائل کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہیں:

٭شعبہ کفن دفن کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 14 اور رسائل کی تعداد 1: ہزار385

٭ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 30

٭ شعبہ تعلیم اور ڈاکٹرز کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد30 اور کتب کی تعداد: 26

٭ شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 315

٭ شعبہ محفل نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 275

٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 20 ہزار26اور کتب کی تعداد: 04 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن قذافی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کم و بیش 50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”سستی کے نقصانات“ کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو دینی حلقے لگانے، علاقائی دورے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ میسج کا بروقت رپلائی دینے اور دیگر دینی کاموں کی بہتری کے لئے نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے   شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کُتب ورسائل شائع کرتا ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اوراسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں وقتاً فوقتاًمکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں اگست 2021ء میں لگنے والے پاکستان سطح مکتبۃالمدینہ للبنات کے اسٹال کی کارکردگی درج ذیل ہے۔

سنتوں بھرے اجتماعات لگائےگئےاسٹال کی تعداد: 60ہزار68

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 2ہزار368

دینی حلقوں میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 430

دارالسنہ للبنات میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد: 10


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی مدرسات کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشور ہ منعقد ہواجس میں کابینہ نگران اور ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے ساتھ ساتھ بیان ، ذکرو دعا کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ماہ صفر میں ہونے والے دینی حلقوں کے خصوصی بیانات کی تیاری کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ٹوبہ زون کی اطراف سمندری کابینہ کی ڈویژن گوجرہ روڈ میں  دارالاحسان اسکول اور 3 سنی جامعات میں Mentality vs Reality سیشن کا انعقاد ہواجن میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغہ دعو ت اسلامی نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کےدرمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبےکےدینی کام کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔آخر میں ا سکول کی پرنسل نے اپنے اسکول میں ہفتہ وار درس شروع کروانے کی نیت بھی پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  جڑانوالہ زون کی اطراف ستیانہ کابینہ کی ڈویژن ستیانہ میں قائم زین پبلک اسکول میں دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےٹیچرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااوراسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔اسکول پرنسپل نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے سیشن منعقد ہوتے رہنے چاہئیں ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے آقا ﷺ کو ایصال ثواب کا تحفہ پیش کرنے کے لئے خوب تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا نیز محافل نعت منعقد کرنے اور جھنڈے لگوانے اور چراغاں کروانے کے اہداف دیئے۔ ساتھ ہی صفر المظفر میں ہونےوالےماہانہ دینی حلقے میں بیانات کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائےجس پر اسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں شعبہ محفل نعت و دینی حلقےکی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقےو محفل نعت کرنےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔اس کےساتھ ہی شعبے کی تقرری مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گلستان جوہر کابینہ میں’’ آئیے دینی کام سیکھیں‘‘کورس کا انعقاد ہوا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ دعوت اسلامی کےدیگر شعبہ جات میں دینی کام کرنےکےانداز بتائے ۔