
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت کراچی ریجن میں ماہانہ ریجن سطح کےمدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں
کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے اچھی
کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا طریقے کار بھی بتایا اور علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔
مکتبۃ المدینہ پاکپتن اور جھنگ زون کی ذمہ دارا سلامی
بہنوں کا بذریعہ ٹیلیفونک مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت فیصل آباد کی مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اپنی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا
جس میں پاکپتن اور جھنگ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی
مشورے میں مکتبۃ المدینہ کے بستے بڑھانے پر زور دیا گیا اور ربیع الاول میں رسائل
تقسیم کرنے کے اہداف دیئے گئے۔ اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
بڑھانے اور اسے زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور تعلیمی اداروں میں دینی کام کا طریقہ کار سمجھایا نیز3 علاقوں میں ادارہ ذمہ داراسلامی بہنو ں کی تقرری
کی۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنو ں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن
دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت14 ستمبر2021 ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں آٹھ دینی کام کورس ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےدینی
کام کرنےکےحوالےسے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو نکات بتائےاور سنتِ رسول ﷺ پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ ہفتہ وار سنتوں
بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور پابندی سے
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔
سولجربازار
علاقہ کنزالایمان کے ذیلی حلقے فیضانِ عطار میں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد

دعوت ِاسلامی
کےتحت کراچی ساؤتھ زون 2 رنچھوڑلائن
کابینہ کی ڈویژن سولجربازار علاقہ
کنزالایمان کے ذیلی حلقے فیضان عطار میں اجتماع ذکر ونعت منعقد ہوا جس میں 35
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فکر
آخرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔اسلامی بہنوں کو وقت کی اہمیت بتاتےہوئےرسالہ
نیک اعمال پر عمل کرنےکاذہن دیااور گناہوں سے بچتے ہوئے اپنا قیمتی وقت دینی
کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 24 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں
کو شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دئیے اور مدنی مذاکرے کی پابندی کا ذہن دیانیز اصلاح اعمال اجتماعات
کو مضبوط کرنےاورکارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
لطیف آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں اہل ثروت اسلامی
بہن کے گھرمحفل نعت کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام حیدر آباد زون کی لطیف آباد کابینہ میمن
سوسائٹی میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ
عطار سلمھاالغفار نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اصلاح اعمال رسالہ
پُر کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا
اظہار کیا۔
محفل
کے اختتام پر شخصیات سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار سے
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کے اہل خانہ اور سوسائٹی کی اہل ثروت اسلامی بہنوں نے
ملاقات کی۔ صاحبزادیِ عطار نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور
مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دی۔

اسلام
آبادریجن میں دعوت
اسلامی کےتحت مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں
گلگت بلتستان زون سطح اور پاکستان نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنو ں کےسفری جدول کا جائزہ لیا اور انہیں 2 دار السنہ للبنات کا آغاز کرنے، جامعۃ المدینہ گرلز کی تعداد میں اضافہ کرنےاوراسلامی بہنوں کے
مدرسۃ المدینہ گرلز کے لئے مزید کوششیں کرنےکاذہن دیا ۔ اس کےعلاوہ گلگت بلتستان
میں فیضانِ طہارت کورس،فیضان عقائدکورس اور فیضانِ زینت عائشہ صدیقہرضی اللہ عنہا کورس
کےمتعلق نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے ۔
آفنڈی ٹاؤن پاکستان چوک میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر ون
ڈے سیشن کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے تحت حیدر آباد کابینہ ڈویژن آفنڈی ٹاؤن کے علاقے پاکستان چوک میں شخصیت
اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر One Dayسیشن کا arrange
کیا
گیا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قرآن پاک کے فضائل
و برکات“ پر بریفنگ دی اور مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی جس
پر دو اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لینے کی نیت پیش کی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں میں
مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔
لطیف آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں اہل ثروت اسلامی
بہن کے گھر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام حیدر آباد زون کی لطیف
آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سوئم کے
سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی مقامی شخصیات
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“
کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایصالِ ثواب کی برکتیں بیان کیں۔ اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور فیضان
آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کی ذہن دیا گیا۔
پاکستان
کےمختلف شہروں میں12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’فیضان ِقراٰن ‘‘ کاسلسلہ

دعوت
اسلامی کےشعبہ
دارالسنہ للبنات کے تحت پاکستان کےمختلف
شہروں (کراچی،حیدرآباد،ملتان،
فیصل آباد ، اوکاڑہ ، سرگودھا،گجرات اور
راولپنڈی)
میں12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’فیضان ِقراٰن ‘‘ کاانعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کورس کےاختتام پرعالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر
بیان کیااور درست مخارج کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کاذہن دیا نیز روزانہ 3 آیات
ترجمہ وتفسیر کے ساتھ تلاوت کرنے اور سلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے/
پڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام حیدر آباد ریجن میر پور خاص زون
میں اجتماع ردا پوشی کا انعقاد کیا گیا جس میں بنت صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے درسِ نظامی و فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی کی کم و بیش 90 طالبات کی ردا
پوشی کی۔
صاحبزادیِ
عطار سلمھاالغفار نے نمایاں
کارکردگی کے حامل اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کیا اور رداپوشی میں شریک شخصیات
اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔شخصیات اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی
مزید نیتیں پیش کیں۔