دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کےتحت پچھلےدنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حا جی ابورجب عطاری مدظلہ العالی نےدارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورسز بنام ( فیضان قراٰن ،ناظرہ ، معلمہ ،مدنی قاعدہ ، مفتشہ کورسز) میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان بذریعہ آڈیو لنک ’’تعلیم قراٰن پاک ‘‘کی اہمیت پربیان فرمایا۔ یہ بیان کراچی،حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، گجرات ا ور راولپنڈی دارالسنہ میں بذریعہ لنک بیان کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کاذہن دیا گیاجس پر کچھ اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں پیش کی جن کی کارکردگیاں درج ذیل ہے۔

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:188

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :151

روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں :54


ماہ اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت ساہیوال زون میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 105

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 99

ماہ اگست میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 59

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میانوالی زون کی اطراف حافظ والا کابینہ میں  ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ، ڈویژن، علاقہ اور ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھاتےہوئےانہیں کارکردگی فارم بھی دیئے اورانہیں وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ زون نگران اسلامی بہن نے بھی اس مدنی مشورے میں شرکت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول دیئےنیزاسلامی بہنوں کو دینی کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن ذمہ دار نے ای- رسید کے نظام کو بہتر اور مضبوط کرنے کےحوالے سےنکات بتائےاورای -رسید اکاؤنٹ اوپن کرنے کےمتعلق اسلامی بہنوں کواہداف دیئے۔ مزید سوفیصد ڈونیشن کارکردگی کی ای۔ رسید پر انٹری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت حیدرآباد ، ملتان اور کراچی ریجنز میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقادکیاگیاجن میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر توجہ دلائی نیزذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنےکےحوالےسے مدنی پھول بھی سمجھائےاور آئندہ کےلئے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


ماہ اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت اور دینی حلقہ کے تحت ساہیوال زون میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 3

دینی حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

اس شعبے کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد:11

انفرادی کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

اس ماہ بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:6

محافلِ نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد: 7

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:44


دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام کابینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغات کی تربیت کے موضوع پر بیان کیا گیا۔

دینی حلقے میں محفل نعت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے کاکردگی فارم کے جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیروز پور کابینہ کی ڈویژن نشر کالونی میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں دینی حلقے  کی ذمہ دار اسلامی بہن نے محفل نعت کے حوالے سے مبلغات کی تربیت کی۔

مبلغات کو محفل نعت سے قبل اہل خانہ سے مدنی پھول طے کرنے کا ذہن دیا گیا، مبلغہ کارکردگی فارم تقسیم کئے گئے، شیڈول کے مطابق محفل نعت کرنے اور محفل نعت میں کئے جانے والے 45 منٹ کے بیان میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں کے جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں سیشن  Mentality vs Realityکا سلسلہ ہواجس میں معلمہ سمیت 23 طالبات نے شرکت کی۔

سیشن میں بدشگونی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ساتھ ساتھ ذہن میں پیدا ہونے والی بدشگونیاں دور کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں کے جامعہ فاطمۃالزہرا للبنات میں سیشن  Mentality vs Realityکا سلسلہ ہواجس میں معلمہ سمیت 17 طالبات نے شرکت کی۔

سیشن میں بدشگونی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ساتھ ساتھ ذہن میں پیدا ہونے والی بدشگونیاں دور کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر کوشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے سیشنز کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن  نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا اور ہفتہ سنتوں بھرے اجتماعات کا فالو اپ کرتے ہوئےسنتوں بھرے اجتماع پابندیِ وقت کے ساتھ منعقدکرنے کا ذہن دیا گیا۔