دعوت  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون خیرپور کابینہ میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور کارکردگی میں اضافے کی بنا پر حوصلہ افزائی کی ۔ اس کے علاوہ امِّ عطار رحمۃ اللہ علیھا کے عرس کے موقع پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں   حیدرآباد ریجن میں قائم دارالسنہ میں فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو وضو وغسل کے مسائل بتائےگئے، مدنی قاعدہ اور 10سورتیں تجوید کے ساتھ یاد کروائی گئی ۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور نمازوں کی پابندی کرنےکاذہن دیا گیا نیزاس کورس میں8اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ جبکہ دیگر اسلامی بہنوں نے دینی کام کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن کی نواب شاہ زون میں تربیتی سیشن ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شہداد پور اور ہالا کابینہ میں قائم روحانی علاج کے بستوں کا وزٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ کےاپڈیٹ نکات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کےعلاوہ روحانی علاج کے بستوں پر دینی کام کرنے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں ڈیرہ الہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے نیو نکات سمجھائے اور ای- رسید کے بارے میں اہداف دئیے نیز ڈونیشن کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ڈویژن تھارو شاہ میں 12 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہواجس میں16 طالبات نے کورس مکمل کرنےکی سعادت حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں معلمہ،طالبات،کابینہ نگران ، شخصیات، لیڈی ڈاکٹر اوراسکول ٹیچرزنے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کام میں حصہ لینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ان میں دینی کاموں کی دھوم دھام مچانے کی نیتیں پیش کی۔ آخر میں طالبات میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے گئےجبکہ شخصیات خواتین میں رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد نمبر 11 میں قائم ٹریننگ سینٹر میں ون ڈے سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں سینٹر کی کمپیوٹر کلاسز کی طالبات نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ فضائلِ نماز ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان مکتبۃالمدینہ کےمطبوعہ رسائل تقسيم کئے گئے ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں میرپور خاص زون جھڈو کابینہ کی ڈویژن کوٹ غلام محمد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تا علاقہ سطح تک کی کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کاجائزہ لیتےہوئےانہیں آئندہ کےلئے اہداف دیئےاور تقسیم کاری کےفوائد بتائے۔آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تبرکات کے تحائف بھی پیش کئے ۔


 شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں شکارپور، کوٹ غلام محمد اور عمر کوٹ ڈویژنز میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ تا علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کونیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی ۔اس کےعلاوہ دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  نواب شاہ زون میں قائم الصبا پبلک اسکول مریم روڈ میں 1گھنٹہ 12 منٹ کے اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کا آغاز کیا گیاجس میں 20 طالبات سمیت اسکول کی ٹیچرز نے بھی ایڈمیشن لیا ۔اسکول کی انتظامیہ نے مدرسہ کی آباد کاری کےلئے بھر پور دعوت عام کرنےاورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی نیز اسکول میں دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالی محفل نعت رکھنے کی نیت بھی پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی کابینہ پنو عاقل میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہواجس میں زون ، کابینہ اور بستہ ذمہ دار سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیانیز بیمار،پریشان حال اور مسائل میں گہرے ہوئےمسلمانوں کی خوش حالی اور صحت کےلئےدعا ئیں کروائی گئی ۔آخر میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔

اس کےبعد زون، کابینہ اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے انہیں بستوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائے گئےاورنئےمقامات پر بستے کھولنےکےاہداف دیئے۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ڈویژن اور علاقائی سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز کارکردگی شیڈول اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت سے وصول کرنے کاذہن دیا۔اپنے شعبے کےدینی کام میں مزید بہتری لانے کے بارے میں نکات بیان کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت میانوالی زون کی کالاباغ کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  لیا جس میں کابینہ نگران، اراکین کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا، تقرری مکمل کرنےکےاہداف دیئےاورہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔