دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد نمبر 11 میں قائم ٹریننگ سینٹر میں ون ڈے سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں سینٹر کی کمپیوٹر کلاسز کی طالبات نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ فضائلِ نماز ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان مکتبۃالمدینہ کےمطبوعہ رسائل تقسيم کئے گئے ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں میرپور خاص زون جھڈو کابینہ کی ڈویژن کوٹ غلام محمد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تا علاقہ سطح تک کی کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کاجائزہ لیتےہوئےانہیں آئندہ کےلئے اہداف دیئےاور تقسیم کاری کےفوائد بتائے۔آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تبرکات کے تحائف بھی پیش کئے ۔


 شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں شکارپور، کوٹ غلام محمد اور عمر کوٹ ڈویژنز میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ تا علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کونیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی ۔اس کےعلاوہ دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  نواب شاہ زون میں قائم الصبا پبلک اسکول مریم روڈ میں 1گھنٹہ 12 منٹ کے اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کا آغاز کیا گیاجس میں 20 طالبات سمیت اسکول کی ٹیچرز نے بھی ایڈمیشن لیا ۔اسکول کی انتظامیہ نے مدرسہ کی آباد کاری کےلئے بھر پور دعوت عام کرنےاورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی نیز اسکول میں دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالی محفل نعت رکھنے کی نیت بھی پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی کابینہ پنو عاقل میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہواجس میں زون ، کابینہ اور بستہ ذمہ دار سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیانیز بیمار،پریشان حال اور مسائل میں گہرے ہوئےمسلمانوں کی خوش حالی اور صحت کےلئےدعا ئیں کروائی گئی ۔آخر میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔

اس کےبعد زون، کابینہ اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے انہیں بستوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائے گئےاورنئےمقامات پر بستے کھولنےکےاہداف دیئے۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ڈویژن اور علاقائی سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز کارکردگی شیڈول اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت سے وصول کرنے کاذہن دیا۔اپنے شعبے کےدینی کام میں مزید بہتری لانے کے بارے میں نکات بیان کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت میانوالی زون کی کالاباغ کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  لیا جس میں کابینہ نگران، اراکین کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا، تقرری مکمل کرنےکےاہداف دیئےاورہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی پاکپتن زون میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 4ہزار980

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :318

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 464

اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی تعداد : 44

اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 476

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 75

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار37

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 156

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 2ہزار872

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :245


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت جھنگ زون میں ہونے والے ماہ اگست 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو۔

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 728

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 641

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد : 6

اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 156


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت اگست 2021 ء  میں فیصل آباد ریجن میں ہونےوالے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے :

مختلف اداروں میں دیئےگئے درس کی تعداد : 20

دینی ماحول سےمنسلک ہونےوالی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد :164

تقسیم ہونے والی کُتب کی تعداد:22

تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد: 75

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1

ماہنامہ فیضان مدینہ کی ہونے والی بکنگ کی تعداد:7 


دعوت اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن لائنز ایریا میں’’ آئیں دینی کام سیکھیں ‘‘کورس کاانعقادہواجس میں ذیلی تا علاقائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکےبارےمیں بتاتےہوئے انہیں کارکردگی شیڈول سمجھایااور رنچھوڑلائن کی کارکردگی کو excel sheet پر فل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار کنزالایمان ادریس گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےنیک اعمال نمبر 15 کے بارے میں بتایا گیا نیز نیک عمل نمبر 45 ،46 اور 47 کےبارے میں بتاتےہوئےاِن پر عمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔اس کےعلاوہ آخرت کی فکر کرتےہوئےرسالہ نیک اعمال پُرکرنےکاذہن دیا ۔