پاکستان
بھر میں شعبہ شارٹ کورسز کےتحت ہونے والے دینی کاموں کی جھلکیاں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت حیدرآباد ریجن لطیف آباد دارالسنہ للبنات میں 12 دن
پر مشتمل رہائشی کورس بنام فیضانِ قراٰن کاانعقاد ہو ا۔کورس
کےاختتام پر پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’دنیا کی مذمت‘‘کےموضوع پر بیان کیا اور مختصراً شعبہ شارٹ کورسز
کے حوالے معلومات دیں نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن بھی دیا جس
پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭ دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکےتحت حیدرآباد زون، میر پور خاص کوٹ غلام ،
نواب شاہ اور عمر کوٹ زونزمیں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں علاقہ تا زون سطح تک کی کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فی ذیلی حلقہ ایک اسلامی بہنوں کا مدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا اورکورسز کروانے کےحوالے سے
اہداف دیئے ۔
٭ اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، کابینہ
بنگہ حیات کی ڈویژن سکندر چوک میں مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ داراسلامی
بہن نے’’نیکیاں چھپائیے‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اورزیادہ سےزیادہ نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔اسلامی بہنوں کو
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔