دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں 12 دن پرمشتمل’’ معلمہ مدنی قاعدہ کورس‘‘ کاانعقادہواجس میں کم وبیش 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں معلمات و طالبات اور ناظمہ کا پڑھنے/ پڑھانے کے حوالے سے ایک اچھا نظام رہا اور کورس کےبعد ٹیسٹ کاسلسلہ ہوا نیز اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کاذہن دیاگیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

کورس کے اختتام پر اسناد اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار ، زون نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی کی بہاریں اور قراٰن پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو تحائف اور اسناد پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کےتحت نواب شاہ زون کی دادو کابینہ کی ڈویژن سکرنڈاورنیو سعیدہ آباد میں دعائےصحت اجتماعات کاسلسلہ کیا گیا جن میں تقریباً330 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئےنیزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔اجتماع کے بعد روحانی علاج کےبستے لگائےگئے جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے اور 230 اسلامی بہنوں نے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے کےلئےنام پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات تحت  حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچر زو طالبات نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صفر میں نحوست نہیں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا نیزاس ماہ میں رائج بدشگونی اور وہم کو ہائی لائٹ کرتےہوئےان سےبچنےکاذہن دیا ۔ دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور آن لائن کورس میں ایڈمیشن لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔ اس دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسيم کئے گئے۔

٭شعبہ تعلیم کے تحت نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ

شعبہ تعلیم للبنات کی تحت نواب شاہ زون میں ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں زون ،کابینہ،ڈویژن اور علاقائی سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونےوالےدینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے اور اس شعبے پر تقرریاں مکمل کر نے کا ذہن دیا ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے دینی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کےتحت حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شخصیات سے ملاقات اور ان کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیزانہیں علاقوں پر تقرر ی مکمل کرنے ، شخصیات کے گھروں اور اداروں میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا ۔

٭ دوسری جانب حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن نمبر 8 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنو ں کو نیکی کی دعوت دی جس میں ایک بیوٹی پارلر کی اونر ،واپڈا ، حیس-کو(HESKO) آفیسرز اور (OATH) کمشنر کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی،ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور رسائل بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی تمام زون مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہِ ربیع الاول اور ربیع الثانی میں خوب خوب تقسیمِ رسائل کرنے اور کروانے کا ذہن دیانیز زون وائز اسلامی بہنوں کو اس ماہ کےدینی کاموں کےمتعلق اہداف بھی دیئے۔اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے(اسٹال ) لگوانے کے اہداف بھی دیئے اور اس کےساتھ ہی اہم نکات بتائے۔ مزید اسلامی بہنوں کی جانب سے کئےجانےوالےتنظیمی سوالات کے جواب بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کی جانب سے گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ کرتے ہوئے ’’ احساسِ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ریجن ذمہ دار نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنےکےحوالےسےاہم نکات سمجھائے۔اس کےعلاوہ ای- رسید آئی ڈی کے فارم فل کروا تے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کے بارے میں بھی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 کے مقامی پارلر میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پارلر کی اونر اور ورکرز سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرمبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں  اسلامی بہنوں کو نماز وں کی پابندی کرنے اوردینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔بعدازاں پارلر کی اونر نے ہر ماہ پارلر میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن ورسین میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کےحوالے سے اَپ ڈیٹ مدنی پھول بتائے اور کارکردگی فارم سمجھایانیز اسلامی بہنوں کو دینی کام احسن انداز سے کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  جھنگ زون کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شوگر میل ڈویژن کی نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا۔مدنی مشورےمیں ڈویژن میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات اور شارٹ کورسز کےحوالےسے مدنی پھول دیئے گئے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں تعدادبڑھانے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 33

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :892

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار886

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد : 134

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار376

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :180

اِن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار289

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 116

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی کم وبیش تعداد: 14ہزار615

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :1ہزار218


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 1 کی لیاری کابینہ میں اور ٹوبہ زون، سمندری اطراف کابینہ کی گوجرہ روڈ اور رحمے شاہ ڈویژنز میں قائم ٹیوشن سینٹرز میں(7th ہجری فتح خیبر ) کےسلسلے میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجن میں ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبًا 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں دینی معلومات بھی دیں۔مزید اسلامی بہنوں کے طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجواب دیئے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔