دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ  انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندگی سے شرکت کرنےاوراس کی کار کردگی انٹر کرنےکا طریقہ سمجھایا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع کورس ہر ڈویژن میں کرواتے ہوئے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کواس میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  اور محفل نعت کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیوکراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح کی20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیساہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ ومحفل نعت کرنے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔اس کےعلاوہ ڈویژن مشاورت وعلاقہ مشاورت کو شیڈول و کارکردگی صحیح انداز میں پُر کرنے کا ذہن دیا گیا نیز دینی حلقے کو مزیدمضبوط کرنے کا ہدف دیا ۔اس کےساتھ ہی انہیں ڈویژن تا علاقائی مشاورت تک یہ سارے مد نی پھول بڑھانےکاذہن دیاجس ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات  کےتحت اگست 2021 ء میں ہونےوالے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

تقسیم کئےگئے نیک اعمال کےرسائل کی تعداد:484

وصول کئےگئے نیک اعمال کےرسائل کی تعداد:635

پورےماہ میں14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21

7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:78

4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:168

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

اصلاح ِاعمال اجتماعات کی تعداد: 07

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :90


دعوت اسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےزیرِ اہتمام میرپور خاص زون ڈویژن ٹنڈو الہ یار میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔اس کے علاوہ انہیں کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے ، اصلاح اعمال کے بینر لگانے اور اصلاح اعمال کی عاملات بڑھانے کا ہدف دیا ۔ تقرری کے حوالے سے بھی کلام ہوا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ماہ اپنا شیڈول سینڈ کرنے اور بینر لگانے کی نیتیں پیش کی۔


شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس اور پنک بکس کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیا۔ اس موقع پر انہیں ماہانہ کارکردگی فارم بروقت تیار کر کے دینے کا ذہن دیاگیا۔اس کےعلاوہ ای -رسید پربھی کلام ہوا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں  2 علاقے گجراتی پاڑہ اور اسلام آباد کی کابینہ تا ذیلی مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی سطح کا فارم سمجھایا ،کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کوان کی سطح کے مطابق تقرری کےحوالےسے پوچھ گچھ کرتے ہوئےانہیں تکمیل کے لئےا ہداف دیئے۔ اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ان سے دینی کام کرنے کاہدف لیا گیا۔ مزید دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت پچھلے دنوں پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشورےماتحت کےساتھ منعقد کرنےپرکلام ہوانیزذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی اور آئندہ شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اہداف دیئے۔اس کےعلاوہ تقرریاں مکمل کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے کےدینی کام میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔

٭دوسری جانب آن لائن نظام کے حوالے سے پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےا ور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا نیز کارکردگی میں مزید بہتری لانےکی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی 3 کابینہ (خضدار، جناح اور کوئٹہ ) کافیصل آباداور ملتان ریجنز میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے(اسٹال) لگانے، تقسیم رسائل کرنےاور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیئے۔مکتبۃالمدینہ کا اسٹال لگانے والی اسلامی بہنوں کواہم نکات سمجھائے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔

اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بُکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنو ں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتاتے ہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیزاسلامی بیانات کتاب جلد 7 کے اسٹاک کو بروقت اٹھوانے پر بھی کلام ہوا۔اس کےعلاوہ ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دیئےگئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں 12 دن پرمشتمل’’ معلمہ مدنی قاعدہ کورس‘‘ کاانعقادہواجس میں کم وبیش 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں معلمات و طالبات اور ناظمہ کا پڑھنے/ پڑھانے کے حوالے سے ایک اچھا نظام رہا اور کورس کےبعد ٹیسٹ کاسلسلہ ہوا نیز اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کاذہن دیاگیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

کورس کے اختتام پر اسناد اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار ، زون نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی کی بہاریں اور قراٰن پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو تحائف اور اسناد پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کےتحت نواب شاہ زون کی دادو کابینہ کی ڈویژن سکرنڈاورنیو سعیدہ آباد میں دعائےصحت اجتماعات کاسلسلہ کیا گیا جن میں تقریباً330 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئےنیزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔اجتماع کے بعد روحانی علاج کےبستے لگائےگئے جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے اور 230 اسلامی بہنوں نے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے کےلئےنام پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات تحت  حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچر زو طالبات نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صفر میں نحوست نہیں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا نیزاس ماہ میں رائج بدشگونی اور وہم کو ہائی لائٹ کرتےہوئےان سےبچنےکاذہن دیا ۔ دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور آن لائن کورس میں ایڈمیشن لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔ اس دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسيم کئے گئے۔

٭شعبہ تعلیم کے تحت نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ

شعبہ تعلیم للبنات کی تحت نواب شاہ زون میں ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں زون ،کابینہ،ڈویژن اور علاقائی سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونےوالےدینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے اور اس شعبے پر تقرریاں مکمل کر نے کا ذہن دیا ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے دینی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کےتحت حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شخصیات سے ملاقات اور ان کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیزانہیں علاقوں پر تقرر ی مکمل کرنے ، شخصیات کے گھروں اور اداروں میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا ۔

٭ دوسری جانب حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن نمبر 8 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنو ں کو نیکی کی دعوت دی جس میں ایک بیوٹی پارلر کی اونر ،واپڈا ، حیس-کو(HESKO) آفیسرز اور (OATH) کمشنر کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی،ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور رسائل بھی پیش کئے ۔