
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ کی
ڈویژن شیر پاؤ میں اُمِّ عطار کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے امِّ عطار کے بارےمیں بتایا اوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنےکا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں نےان کے
ایصال ثواب کےلئے313 بار درود پاک اور 100 بار کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت
کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جن میں
کابینہ تا ذیلی مشاورتوں کی تقریبًا 400 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل پیش کئے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن د یاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کےعلاقہ تُرک کالونی میں پانچ دن پر مشتمل
کورس بنام ’’تفسیر سورۂ ملک ‘‘منعقد کیا گیاجس میں 21
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں ڈویژن مشاورت اِصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے سورۂ ملک کی قرأت مع ترجمہ تفسیر اور خلاصۂ
تفسیر بیان کی نیز روزانہ سورۂ ملک پڑھنے
والے نیک عمل پر مضبوطی کے ساتھ عمل کرنے ، دینی کام کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کرتے ہوئے دینی کام میں حصہ
لینے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی
بہن نے اپنی ماتحت کابینہ سطح کی اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورےلیاجس میں مکتبۃالمدینہ کےبستوں کےحوالےسےفالواپ
لیا گیا۔بستوں کی کارکردگی میں مزیدبہتری لانے کےحوالےسےاہداف بھی دیئے۔اسلامی بہن
کوہفتہ وار اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے
بستوں(اسٹال) کو
لگانےکےمتعلق سےمدنی پھول دیئے۔

اسلامی
بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر
اہتمام پچھلےدنوں پاکپتن زون میں بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن
زون ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی
بہنوں کی انفرادی اور تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لیا اور انہیں
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ وئیر پر بروقت اپلوڈ کرنےکاذہن دیانیز ماہانہ طے شدہ
مدنی مشورہ اور شیڈول مضبوط کرنے پر کلام ہوا ۔اس کےعلاوہ ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی تقرری کو مضبوط کرنے پر کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو اہداف دیئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلےدنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور
کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ بتایا اور یہ فارم ذیلی
حلقوں میں دینے کی بھی ترغیب دلائی نیزگھر درس اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکا ذہن دیا۔ ڈونیشن بکس کے موضوع
پر کلام ہوا اور ہر ذمہ داراسلامی بہن کو دینی کام میں مزید بہتری لانے کی تر غیب دلائی ۔مزید
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کومضبوط کر
نے کاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیت پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں
کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ میں شعبہ
علاقائی دورے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائےاور اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کا اظہار کرتےہوئے ذیلی سطح تک اپنے شعبہ کی تقرریاں مکمل کرنے کی نیتیں پیش
کیں۔
دارالسلام
ٹوبہ زون کی سمندری اطراف کابینہ کے ذیلی حلقوں میں تربیتی سیشن کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ ڈ ونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دارالسلام ٹوبہ زون کی
سمندری اطراف کابینہ کے 466 ذیلی حلقوں میں تربیتی سیشن ہوا
جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے 8 ذیلی حلقوں میں دینی کام کو بڑھانے کے حوالےسے تقرریاں مکمل کیں اور اسلامی بہنوں میں دینی کا م کرنے کا
جذبہ بیدار کرنے کےلئےانہیں ترغیبات دلائی
۔مزید اسلامی بہنوں کونئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کےاہداف دیئے۔
شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے تحت یوم امِّ عطار کے
سلسلے میں ایصال ثواب اجتماعات کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں (کوٹری
، ہالہ، بھٹ شاہ ، میرپورخاص کی ڈویژن کھپرو ، حیدر آباد کابینہ کے حالی روڈ اور پکا قلعہ ڈویژنز) میں یوم اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کے
سلسلے میں ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 292 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے
آغاز ہوا۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ام عطار رحمۃ
اللہ علیھا
کےبارے میں تعارف بیان کیا۔ اس کےساتھ ہی
دورود پاک کا ورد ہوا اورقراٰن پاک کی تفسیر بتائی گئی نیزاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں اس پر
عمل کرنے کاذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں
نے جائزہ کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔

دعوت
اسلامی کی جانب سے میرپورخاص کابینہ کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کاجائزہ کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکاذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع کے بینر لگانے اور
اصلاح اعمال کی عاملات بڑھانے کا ہدف دیا ۔بعدازاں تقرر ی مکمل کرنےکے حوالے سے بھی
کلام ہوا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 کلفٹن کابینہ پردیسی پرائڈ میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’
اچھی اور بری لالچ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دوران بیان اسلامی بہنوں کو دینی
کام کرنے کا ذہن بنایااورانہیں ہفتہ
وارسنتوں اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔
محمودآبادکابینہ کی 5 ڈویژنز میں ’’ آئیں دینی کام سیکھیں‘‘
کورس کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 محمودآبادکابینہ کی پانچ ڈویژنز میں ’’ آئیں دینی کام سیکھیں‘‘ کورس کا انعقاد
ہوا جن میں 199 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے دوران آٹھ دینی کام کرنےکے حوالے سے تربیت ہوئی، کابینہ مشاورتوں
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شیڈول کے
مطابق مختلف ڈویژنز میں جا کر اپنے شعبے کے حوالے سے تربیت کی جس پر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے تأثرات دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں
اس کورس کے ذریعے دینی کام بہتر انداز میں کرنے کا طریقہ سیکھنے کا موقع ملا اور
ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔