
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء کے ذیلی حلقےمیں قائم ایک بیوٹی پارلر
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی علاقائی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےوضو کا عملی طریقہ
سکھایا۔اس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مزید انہیں علم دین حاصل کرنے کا
شوق دلاتے ہوئے سیشن کے اختتام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور
ریجن گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا
تعارف پیش کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوشعبے کے دینی کام کے حوالے سےنکات بتائے نیز شعبےکےتحت ہونےوالے مختلف سیشن کے بارے
میں کلام کرتےہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے۔ مزید کارکردگی کی آن لائن انٹری کرنےکے حوالے سے بھی ذمہ داراسلامی
بہنوں کی تربیت کی ۔
٭دوسری
جانب شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 ستمبر 2021 ء بروز
اتوار کو اسلام آباد ریجن گاکھر کابینہ
میں مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں ریجن تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان
زون میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان زون کی نیو ملتان کابینہ میں طاہر جمال
ایڈوکیٹ، حمید شیخ (فیکٹری
آنر) ، عامر صاحب اہل
ثروت کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت سے
آگاہی دیتےہوئے آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا اور دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ایپ بھی انسٹال کروائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
کےتحت گزشتہ دنوں میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبےکی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کےحوالے
سےاسلامی بہنوں کو اہم امور پر نکات بتائے اور شعبے میں مزید بہتری کے لئےشعبےکےمدنی پھولوں پر عمل کرنےکاذہن
دیا۔

دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں میں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال دارالسنہ للبنات میں’’ آٹھ دینی کام ‘‘کورس کاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے
کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو ’’ انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ ‘‘ کےموضوع پر تربیت کی ۔ اس تربیتی بیان میں پاکستان کی دیگر دارالسنہ للبنات میں آٹھ دینی
کام کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے آن
لائن شرکت کی ۔
٭دوسری
جانب ’’ ملیر دارالسنہ للبنات‘‘ میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے وزٹ
کیا۔کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ داری لینے اور جن کے پاس تنظیمی
ذمہ داری ہے اُن کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکی ترغیب دلائی ، ماہانہ مدنی
مشورہ لینے اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔
٭اسی طرح بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کراچی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن نگران ،
زون و کابینہ نگران مع مشاورتوں اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ
ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے گاؤں گوٹھ میں دینی کام کرنے، تقرری کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلےدنوں حیدر آباد ریجن کشمور زون کےشہر
گھو ٹکی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام ذیلی تا ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کام کو بڑھانے کےحوالےسے ذہن سازی کی اوران کی کارکردگی شیڈول پر بھی تربیت کی ۔مزید سفری شیڈول
کوہر ماہ میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت گزشتہ دنوں میں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر
کیمپ علاقہ ترک کالونی میں ایصال ثواب اجتماع منعقد
ہواجس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سُرجانی
ٹاؤن کابینہ میں ’’سورہ ملک ترجمہ و تفسیر
‘‘کورس کا 11 مقامات پر انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں میں کراچى ساؤتھ زون 2 سُرجانی ٹاؤن
کابینہ میں ’’سورۂ
ملک ترجمہ و تفسیر ‘‘کورس کا 11 مقامات پر انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 208 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
مدرسات
نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کی ترجمہ و تفسیر بتائی اوردعوت اسلامى کے دينى ماحول سے منسلک
ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کى نیتیں کیں ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 کابینہ سائٹ ایریا میں ’’آئیے
دینی کام سیکھئے‘‘کورس کاانعقاد

دعوت
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ سائٹ ایریا میں ’’آئیے دینی کام سیکھئے‘‘کورس کاانعقادہوا
جس میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع کے نکات بتائےاورتلاوت، نعت
شریف، درس و بیان کا طریقہ بتایا نیز دعا، درود پاک و دعا یاد کروانے کے انداز پر
تربیت کی۔ اس کےعلاوہ انفرادی کوشش کا
طریقہ سکھایا۔ کورس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےہمراہ علاقائی
دورے میں شرکت کی اورمقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔
مہاجر
کیمپ کے علاقہ جونا گڑھ میں قائم العظیم
اسکول میں اجتماع پاک کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ جونا گڑھ میں قائم العظیم اسکول میں اجتماع پاک منعقد
ہواجس میں تقریبا 15 طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ غزوہ خیبر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز
نمازوں کی پابندی، علم دین حاصل کرنے اورہفتہ
وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا۔اس کےساتھ ہی انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے علم دین کا عظیم خزانہ حاصل کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 جامعۃ المدینہ گرلز بہار عطار میں تربیتی سیشن کاانعقاد

دعوت
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 میں زون نگران اسلامی بہن کا جامعۃ المدینہ گرلز
بہار عطار میں دورۃالحدیث کی طالبات اسلامی بہنوں کے ساتھ ملاقات اور ان پر
انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا۔زون نگران اسلامی بہن نے طالبات اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے چند ادارتی شعبے اور تنظیمی
شعبوں کا تعارف کروایا اور ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان کو دورۃالحدیث
مکمل ہونے کے بعد بھی دعوت اسلامی کے دینی ماحول کو اپنانے اور کسی
نہ کسی شعبے سے جڑے رہنے کا ذہن دیاجس پر طالبات نے تنظیمی شعبہ جات پر کام کرنے
کیساتھ ہی ادارتی شعبوں میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلےدنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت اور علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی میں اضافے پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مزید کارکردگی کو
بہتر سے بہتر بنانے کے نئےطریقے بتائے نیزماہ ربیع الاول میں سنتوں بھرے اجتماعات اور محافل نعت منعقد کرنےکے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کا اظہار کیا۔