میانوالی کابینہ میں قائم  جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم عرس رضا کے موقع پر محفلِ نعت کا انقعاد 

Sat, 9 Oct , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2021  بروز ہفتہ کو میانوالی زون، میانوالی کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم ِعرسِ رضا کے موقع پر محفل نعت کا انقعاد ہوا جس میں طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش اور حسن بیان کا مقابلہ ہوا جس پر جیتنے والی ٹیم کو تحائف بھی دئیے گئے نیز معلمات نے بھی طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔صلوٰۃ وسلام اور دعا پر اجتماع پاک کا اختتام ہوا۔

٭علاوہ ازیں 3 اکتوبر 2021ء میانوالی کابینہ ڈویژن واں بھچراں میں بھی یوم عرس رضا کے سلسلےمیں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ودیگرذمہ دار اورعوام اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اعلیٰ حضرت کی سیرت مبارکہ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں  بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ساہیوال اور میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور رسالہ کارکردگی، مدنی مذاکرہ کارکردگی نیز ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگی بر وقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔مزید سافٹ ویئر میں انٹری کا طریقہ بھی سمجھایا

اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات  کے تحت 2 اکتوبر 2021ء فیصل آباد ریجن میں قائم سٹی اسکول میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی۔

انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے آن لائن اور بالمشافہ سیشنز کےبارےمیں بتاتےہوئے شعبہ تعلیم کا تعارف بھی پیش کیا ۔اس کےعلاوہ انہیں اپنے اسکول میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بخوشی اچھی نیت کااظہار کرتےہوئےاس کی اجازے دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2021ء  کوساہیوال کابینہ ڈویژن چیچہ وطنی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی رکن ریجن و کابینہ نگران، ڈونیشن بکس رکن زون ذمہ دار، شا رٹ کو رسز ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے تر بیتی مدنی پھول بتائےاور کابینہ سطح پر تقرریاں بھی مکمل کیں ۔ مزید انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2021ء جھنگ زون، لالیاں کابینہ کی ڈویژن لالیاں شہر میں دو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  کاانعقاد ہواجن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مزید دینی کام میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت 3 اکتوبر 2021ء کوجھنگ زون جھنگ کابینہ میں ایک ٹیچر کےگھرپر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ مزید ماہ ربیع الاول میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونےوالےمحافلِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت1 اکتوبر 2021ءبروز جمعۃ المبارک  بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں ہونےوالے اجتماعات و محافلِ نعت کے حوالےسے نکات بتاتے نیزانہیں اس حوالےسے اہداف دیئے اور ان اہداف کو پورا کرنے کےمتعلق مدنی پھول بھی سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت لاہورریجن میں قائم مدارس المدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں   ناظمات و مدرسات سمت دیگر ذمہ داراسلامی کے ساتھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ کی سابقہ کارکردگی کا کابینہ وائز جائزہ لیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بچیوں میں دینی حلقے لگانے کاہدف دیا اورانہیں شعبہ کے مختلف نکات پر تربیتی مدنی پھول دیئے۔ اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئےاوران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ اسلامی بہنوں نے شعبے میں دینی کام بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


٭دعوتِ اسلامی کے تحت 29 ستمبر 2021ءبروز بدھ  پیر کالونی میں   ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ عالمی مجلسِ مشاورت  کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو ملاقات و انفرادی کوشش  کرتے ہوئے انہیں دینی کام کی ذمہ داری  لینے کی نیتیں کروائیں۔

٭دوسری طرف پیر کالونی کے ذیلی حلقے  میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر گھر گھر جاکر  مقامی اسلامی بہنوں کوانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔

٭علاوہ ازیں 30ستمبر 2021ء کو فیضانِ ایجوکیشن  سینٹر میں عر س اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہوا۔ اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے  شخصیات خواتین کے درمیان ’’سیَّدِی اعلیٰ حضرت  کی کرامات‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے انہیں ’’فیضانِ ایجوکیشن‘‘کا تعارف پیش کیا اور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائز ہ کرنےکاذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں  28 ستمبر2021 ء بروز منگل کو علاقائی دورہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نےدیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر اسپیشل اسلامی بہنوں کے گھر جاکر انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں آنے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں اصلاحی بیانات اور سنتیں وآداب سکھانےکاسلسلہ کیاجاتاہےاس سلسلےمیں ستمبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

پہلےسے منسلک اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد: 28

اس ماہ میں نئی منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3

ان اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی اور ان سے ملاقات کر کے ان کورسائل بھی تقسیم پیش کئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ستمبر 2021 ء میں ہونے دینی کاموں کی ماہانہ کارگررگی ملاحظہ ہوں:

اداروں میں ہونےوالے درس کی تعداد:23

منسلک ہونےوالی شخصیات خواتین کی تعداد: 89

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 27

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:30

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد:55

مدرسۃ المدینہ آن لائن (اسلامی بہنیں ) کی تعداد: 3

وصول ہونےوالےنیک اعمال کےرسائل کی تعداد:19

ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کی تعداد: 2

دینی حلقوں کی تعداد: 15