دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن شیرشاہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا  جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی برکتوں پر مختصراً بیان کیا اور ہر دَم دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ سکھایا اور کارکردگی میں کس طرح اضافہ کیا جائے اس پر تربیت کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 30ستمبر 2021 ء بروز جمعرات سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن لیبر اسکوائر میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں  ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی فل کرنے کا طریقہ سکھایا اور بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال ، علاقائی دورہ اور ڈونیشن بکس کے شعبوں میں مضبوطی لانے کا ذہن دیتے ہوئے انفرادی کوشش کرتے ہوئے خوب خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل درآمد کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2021 ءبروز جمعرات بِن قاسم زون میں آن لائن مدنی  مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام کےحوالےسےتربیتی مدنی پھول بتائے اور دعوت اسلامی کی دینی خبریں بنانے کا طریقہ بھی بتایانیز جس دِن دینی کام ہوا اُسی دِن مدنی خبر بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئےمدنی نیوز بنانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کو تحریری کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے بروقت نیوز بڑھانے اور تحریری کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ میں لگنے والے بستے اور حسین آباد کے بستہ میں  تربیتی سیشن کاانعقادہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے اور انہیں شعبہ روحانی علاج کی اہمیت بتاتےہوئے دکھیاری اُمَّتْ کی خیرخواہی کرنے کا جذبہ دیا۔ اس کےبعد سندھی ہوٹل کے بستے کےلئےچار اسلامی بہنوں کا مدنی انتخاب کیا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 آمنہ مدرسے میں دہرائی اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن مشاورت و زون ذمہ داراسلامی بہنوں کی تعویذات کےحوالےسے تربیت کرتےہوئےانہیں مریضوں کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنے کا ذہن دیا اور ماہ ربیع الاول کےا ہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   30 ستمبر 2021ءبروز جمعرات پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو سافٹ ویئر کے نظام کے حوالے سے نکات بتائےاور آن لائن کورسز کےنظام کی اہمیت بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔

٭دوسری طرف پاکستان کے شہرراولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ سافٹ ویئر نظام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں سافٹ ویئر ورکنگ کے دوران آنے والے مسائل پر کلام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کے تحت فیصل آباد ریجن کی مختلف زون میں 12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰن ‘‘کاانعقادہوا جن میں کم بیش 350 سے زائد اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مدرسات نے اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ کےساتھ قراٰن پاک مخارج کےساتھ پڑھنےکی پریکٹس کروائی۔کورس کےاختتام پر اراکین ریجن و اراکین زون اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو علاقوں میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور شعبے کے تحت ہونےوالےکورسز کروانے کاذہن دیا۔اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  27 ستمبر 2021 ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہو ا جس میں علاقہ نگران مع مشاورتوں اور ذیلی نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیا ا ورانہیں ماہِ ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات و محافلِ نعت کے نكات سمجھائےنیز دینی حلقے اور دینی کام کےحوالےسے اہدف بھی دیئے۔ مزید کار کردگی شیڈول پر کلام ہوااورکار کردگی فارم بھی سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محمود آباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی میں قائم بیوٹی پارلر میں  سورۂ ملک کی تفسیر پر مشتمل کورس کااہتمام کیا گیاجس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کےترجمہ و تفسیر کےبارے میں معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں )کے تحت لیاری کابینہ کی پانچ ڈویژنزمیں اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیھا کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع پاک ہواجن میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دارسمیت مقامی تقریباً 316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کےساتھ ہی مبلغات دعوت اسلامی نے سیرت اُمِّ عطار کے بارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کوعاملات نیک اعمال بنےکاذہن دیا اور رسالہ نیک اعمال پُر کرکے ہر ماہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیزاُمِّ عطار کے ایصال ثواب کے لئے اسلامی بہنوں نے درور پاک اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا ۔ اسی کے بعد 3 آیات مع ترجمہ و تفسیر بیان کی گئیں اور اجتماع کا اختتام دعا و صلاۃ و سلام پر ہوا۔


ٹھٹھہ  کابینہ، لیاقت آباد کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاانعقاد

Thu, 7 Oct , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت پچھلے دنوں بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ، لیاقت آباد کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاانعقادکیا گیا جن میں ذیلی تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کافالو اپ کیا اوراسلامی بہنوں کو صدقہ بکس رجسٹریشن فارم تیار کرنے مزید بکسز کی تعدادبڑھانے اوران کی مکمل وصولی کرنے کا ذہن دیا نیزڈونیشن بکس کا کوڈ وائز ڈیٹا مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف بھی دیئے۔اس کےعلاوہ ماہانہ مدنی مشورہ لینےاور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ روڈ کے علاقے سلیمان آزاد میں ساتویں ہجری فتح خیبر کےسلسلے میں سیشن ہوا جس میں تقریبا 4 ٹیچرز اور 1 پرنسپل اور 40 طالبات نے شرکت کی۔

3طالبات نےتقریری مقابلہ میں حصہ لیااور ان طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تحائف دئیےگئے۔ بعدازاں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےٹیچرز و طالبات کوہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور اس طرح کے سیشن رکھوانے کی خواہش کا اظہارکیا ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم للبنات کےزیر اہتمام گلشنِ اقبال کابینہ میں 26 ستمبر 2021ءکو اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا وہاں موجود سول اسپتال کی ڈاکٹر و دیگر شخصیات خواتین سے ملاقات ہوئی۔مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےانہیں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ماتحت شعبہ لیڈی ڈاکٹر کے بارے میں بتایااورانہیں شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالے آن لائن سیشن میں شرکت کا ذہن دیاجس پر انہوں نے سیشن میں شرکت کرنے اور جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔ وہاں پر موجود ایک یونیورسٹی کی طالبہ نے دینی تعلیم سیکھنے کےلئے جامعۃ المدینہ گرلز میں میں داخلہ لینے کی نیت بھی پیش کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 26 ستمبر 2021 ءکو لیاری کابینہ جمعہ بلوچ ڈویژن کے علاقے ھنگورہ آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ علاوہ ازیں ذوقِ نعت کا مقابلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات نے حصہ لیا۔آخر میں ان طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے تحت 28 ستمبر 2021 ءکو ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی گوادر زون حب کابینہ کی 2 ڈویژنز کی ذیلی تا زون سطح تک کی ذمہ دارن اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی کافالواپ کیا ۔اس کےعلاوہ بروقت کارکردگی جدول جمع کروانے کاذہن دیااور صدقہ بکس کی رجسٹریشن کرنے نیز ڈونیشن بکس کا کوڈ وائز ڈیٹا مکمل کرنےکاذہن دیا۔