دعوتِ  اسلامی کےتحت 8اکتوبر 2021ء ناظم آباد نمبر 4 میں ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہِ ربیع الاول کی تیاری سے متعلق مدنی پھول دیئے ، آخر میں آگے بڑھ کر نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  8اکتوبر 2021ءبروز جمعہ ڈی جی خان اورمظفر گڑھ زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کی دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اوراسلامی بہنوں کو نیو ڈویژنز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز جہاں تقرری نہیں ہوئی ہےوہاں تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 6 اکتوبر 2021ء بروز بدھ بلدیہ ٹاؤن  کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں شعبہ تعلیم کی زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تین علاقوں کی اسکولز پرنسپلزسے ملاقاتیں کیں ۔

انہیں ’’علمِ دین کی اہمیت‘‘ بتاتےہوئے اسکولز میں درس جاری کروانے کا ذہن دیاجس پر اسکولز کی پرنسپلز نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تأثرات دیئے۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکولز پرنسپلز کو تحفتاً رسائل بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی گودھرا اور نارتھ کراچی ڈویژنز میں ستمبر2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کا ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں :

ا س ماہ ہونےوالے علاقائی دورہ کی تعداد: 24

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 100

تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 2

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد: 102

نیو کراچی کابینہ ڈویژن نارتھ کراچی کارکردگی

ا س ماہ ہونےوالے علاقائی دورہ کی تعداد: 30

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 116

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد: 645 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت   5 اکتوبر2021 ء کو حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں اسریٰ یونیورسٹی کی ٹیچرز اور ڈینٹسٹ اور دیگر شعبہ جات کی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی ۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کےہمراہ مذکورہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارےمیں بتاتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےاورہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز انسٹیٹیوٹ میں درس جاری کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے اچھے تأثرات کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی  کےزیر اہتمام 4اکتوبر 2021 ءبروز پیر حیدرآباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورت، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’سستی کے نقصانات‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور نیو تنظیمی تقرر ی فارم سمجھایا نیزمشاورت و ڈویژن کے شیڈول چیک کرتے ہوئے کلام کیااورتقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

٭دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر2021 ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ شرعی پردے کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے نیز انہیں کارکردگی شیڈول بر وقت دینے کی ترغیب دلائی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔علاوہ ازیں دینی کاموں کو بڑھانے کے اہداف بھی دیئے۔

٭04اکتوبر2021 ء کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے کراچی ریجن میں مدنی مشورے کا انعقادکیا گیا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بچیوں کے لئے ذہنی آزمائش کےپروگرام کے حوالے سے مشاورت کی اور باہمی مشاورت سےاس کے نکات بنائے ۔ان شاءاللہ جلد ہی اسکول کی بچیوں کے لئے ذہنی آزمائش کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔تاکہ چھوٹی عمر سے بچیوں میں علم دین حاصل کرنے کا شوق وجذبہ پیدا ہو ۔آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا فالواپ کیا اور انفرادی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 5اکتوبر 2021ء کو جامشورو کابینہ ڈویژن بہار کالونی میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار سمیت ڈویژن اور علا قائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر اہل ثروت شخصیات روشنی وکیشنل ٹریننگ سینٹر، بیوٹی پارلر کی اونرز اور ایک وکیل کے اہلیہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان کو اگلےروز ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز سینٹر میں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ماہانہ درس رکھوانے کی ترغیب دلائی ۔ملاقات کے دوران مکتبۃ المدینہ کے مختلف رسائل بھی شخصیات کو دئیے ۔

٭اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3اکتوبر2021 ء کوحیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں ایک ریٹائرڈ آفیسر کے گھر پر’’ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ ‘‘کے عرس کے سلسلےمیں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے اعلیٰ حضرت کےکی سیرت کےموضوع پر بیان کیا۔

سیشن میں شریک اسلامی کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی چینل دیکھنےکی دعوت پیش کی نیز اختتام پررسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کی جانب سے  7 اکتوبر 2021ءکو پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی، فیصل آباد، مظفرآباد، راولپنڈی، ملتان،گجرات،اوکاڑہ،سرگودھا اورحیدرآباد) میں دو مختلف رہائشی کورسز’’ فیضان قراٰن ‘‘و ’’ دینی کام ‘‘کورسزکروائے گئے ۔

فیضان قراٰن کورس میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 234

دینی کام کورس میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 212 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  4 اکتوبر 2021 ء بروز پیر کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ بھینس کالونی کے جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ عطار میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی جانب سے آنے والی ماہ اکتوبر 2021ءکی اپڈیٹس دیں اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اس مدنی مشورے میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے کلام کیا نیز محافلِ نعت کی شرعی احتیاطوں کے مدنی پھول بھی بتائے گئے۔ اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دئیے گئے۔ اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں نے دوسری اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنےکا ذہن دینے، 12 جھنڈے اور لائٹیں لگوانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہِ ستمبر 2021ء  ڈونیشن بکس ڈپارٹمنٹ کے تحت کابینہ سطح تک کی کارکردگی درج ذیل رہی:

شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت اس ماہ گھریلو ڈونیشن باکسز کی تعداد: 1ہزار477

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں رکھے جانے والے پنک ڈونیشن باکسز کی تعداد :116

ڈویژن سعید آباد کی ماہانہ کارکردگی

گھریلو ڈونیشن باکسز کی تعداد: 242

سنتوں بھرے اجتماعات میں رکھے جانے والے پنک ڈونیشن باکسز کی تعداد: 23

اِن سے وصول ہونے والے ڈونیشنز دعوتِ اسلامی ہر نیک و جائز ، دینی، اصلاحی و فلاحی اور خیر خواہی کے کاموں میں خرچ کر کے اُمتِ محمدیہ کی خدمت کی جاتی ہے۔ 


دعوت  اسلامی کے طرف سے07 اکتوبر 2021ءلاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے’’ مردے کے صدمے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو آخرت کے معاملے میں غور و فکر کرنے کا ذہن دیتےہوئےانہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک اعمال سےاپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں مرحوم کے لئے دعائےمغفرت کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام 6 اکتوبر2021ء پیر کالونی کے  ذیلی حلقے مکرانی مسجد میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر تے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایااور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

٭دوسری جانب 6 اکتوبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ریجن اور ملک و اوور سیز سطح کی ذمہ دا راسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔اس میں مکتبۃ المدینہ کےزیادہ سے زیادہ اسٹال لگائے جائیں اور شعبے میں مزید بہتری لانےکےحوالےسے نکات طےپائے ۔