دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں مدرسۃالمدینہ  کےزیر اہتمام 4 اکتوبر2021 ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1 ملیر كابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں علاقائی و وڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات بتائے اور ساتھ ہی سند امتحانات اور ماہانہ جائزےکےحوالےسےمدنی پھول بھی دیئےنیزمدارس کی تعداد بڑھانے، فرض علوم اور ناظرہ ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیر اہتمام کراچی ریجن  میں قا ئم دارسنہ للبنات میں 12 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’ آئیں دینی کام سیکھیں ‘‘کاانعقادہوا جس میں پاکستان بھر کے دارسنۃ میں کورسز کرنےوالی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔ پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ قراٰن پاک پڑھنےکی فضیلت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائےنیز تجوید درست کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2021ء فیصل آباد زون اور فیصل آباد دارالسنۃ للبنات میں میں مدنی مشوروں کاانعقاد کیاگیاجن میں زون تا ڈویژن ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائےجانے والے بستوں(اسٹال) کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور مزید نئے بستے لگانے کی ترغیب دلاتےہوئے ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔ بکرز بنانے اور ماہنامہ کی بکنگ کرنے کے متعلق بھی نکات بتائے جس پر اسلامی نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 اکتوبر2021 ء کراچی ریجن اور فیصل آباد ریجن میں  بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ریجن مشاورت ، زون نگران اور ادارتی شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہنوں نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون2021 ء کی تیاری کرنےکاذہن دیا اور اس حوالےسے اہداف دیئے۔ ساتھ ہی ربیع الاول میں ہونےوالےمحافلِ نعت کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

بلڈنگ و گلی ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے اس میں مزید بہتر لانے پرتبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں مدنی مشورے میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کی اہمیت بتائی اور اپنا نعم البدل تیار رکھنے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی امیراہل سنت کا اصلاح کا انداز بتاتے ہوئے اچھے انداز میں ماتحت کی اصلاح کرنے کی بھی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 2 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2  میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اکتوبر میں ہونے والے کورس بنام ’’شمائلِ مصطفٰی ﷺ ‘‘کے حوالےسےاسلامی بہنوں کومدنی پھول سمجھائےاوراس حوالےسےاہداف بھی دیئےجس پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورس کو اپنی اپنی کابینہ میں مدنی پھولوں کے مطابق کروانے کی نیتیں پیش کیں اور اس کے علاوہ بھی شعبے کو بہتر بنانے کے حوالے سےبھی مدنی مشورے میں کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام 5 اکتوبر2021ء بروز منگل گلستان جوہر کابینہ ڈویژن پرفیوم چوک میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے تحریر شدہ رسائل بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2021ء کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ ڈویژن الفتح میں مدنی مشوہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 15 ڈویژن نگران اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ایک ذمہ دار کے لئے عاجزی کیوں ضروری ہے؟‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔ مزیداسلامی بہنوں کودینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسولات کےجوابات دیئے ۔

٭دوسری جانب شعبہ تقسیم رسائل کے تحت 4 اکتوبر2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی کابینہ ڈویژن گرین لائن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام کےحوالےسے بریفنگ دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات  کے تحت 3 اکتوبر 2021ء بروز اتوار گلزار ہجری کابینہ ڈویژن موسمیات میں قائم ٹیوشن اکیڈمی میں اشعار کی تکرار پر طالبات میں مقابلہ ہوا۔اس موقع پرڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’اعلیٰ حضرت امام اہل سنت کی سیرت اورعشق رسول ﷺ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتے ہوئےدینی کام میں حصہ لینے کاذہن دیااور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر طالبات،ٹیچرز اور سیشنز میں شریک دیگر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں ستمبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کا ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 20

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 272

ان مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 20

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 178

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71

رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 167

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 4 اکتوبر 2021ء  کولیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر کراچی میں ڈاکٹر فیصل کی ہمشیرہ کے یہاں مدنی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ شان اعلیٰ حضرت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور عشق رسول ﷺ بڑھانے کے لئےاس ماہ میں ہونےوالی محافل نعت میں شرکت کرنےاوراپنے گھروں میں محفل میلاد سجانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 2 اکتوبر2021ء ایسٹ  زون 2 لیاقت آباد کابینہ ڈویژن عزیزآباد میں ایک ایڈوکیٹ کے گھر ’’تفسیر سورۂ ملک ‘‘کورس کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سورۂ ملک کاترجمہ و تفسیر کےبارے میں معلومات دیں ۔کورس کے اختتام پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کےبارے میں معلومات دیتے ہوئےانہیں مدنی چینل دیکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 3 اکتوبر2021 ء کوزون میں شوبز سےتعلق رکھنےوالے  عمر شریف کے انتقال پر ان کے گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ ہوا ۔اس موقع پر حمد و نعت شریف بھی ہوئی ۔

اس کےبعدزون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قبر کی تیاری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےا ور علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔