دعوتِ اسلامی کے تحت  بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کراچی میں 12 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’ناظرہ قراٰن‘‘ کاانعقادہوا جس میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں جن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:18

مدنی قاعدہ کورس کی نیت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:8

تجوید القراٰن کورس کی نیت کرنے کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:7

مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:19


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام  کابینہ ناظم آباد میں سہہ ماہی مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغۂ کے اوصاف‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا۔تقسیم رسائل اوراداروں میں درس اور محافلِ نعت منعقد کرنے کےا ہداف دیئے۔اس کےساتھ ہی شخصیات کے گھروں میں ون ڈے سیشن رکھنےکی ترغیب بھی دی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کےساتھ اہداف بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت  کراچی زون ساؤتھ 2 ماڑی پور کابینہ میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو شخصیات سے رابطے ،اداروں میں ماہانہ درس دینےکےطریقےکار پر نکات بتائے اورانہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔

٭کراچی ساؤتھ زون2 لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں دینی کام کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں دینی کام کورس ہواجس میں تلاوت و نعت اور درس دینےکےحوالےسےرہنمائی کی گئی۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل مت دینےو کفن پہنانےکا عملی طریقہ بتایاگیا اوراس کے مدنی پھول بھی سمجھائے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت پچھلےدنوں کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔ مزید اس شعبے کو بہتر کرنے اور اداروں میں درس دینے اور ہر علاقے میں شعبہ رابطہ کی علاقائی مشاورت ذمہ دار کا تقرر کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت  کراچی ساؤتھ زون 2 فیضانِ آمنہ مدرسہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان تا زون سطح کی 96اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو بستے کی ذمہ داری مدنی مرکز کےدیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ادا کرنے کا ذہن دیا اور بستے کی مکمل حاضری ،حسن اخلاق اور مریضوں کے ساتھ شفقت ،نرمی کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ دعائے صحت اجتماع کے ذریعے تشہیر اور 6 ماہ کی کارکردگی کا تقابل کیا گیا اس موقع پرممتاز کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف تقسیم کئے گئے ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےتحت لیاقت آبادکابینہ حسین آبادمیں لگنےوالے بستےکا شیڈول  ہواجس  میں ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن  نے بستہ کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو تربتی مدنی پھول دیئے۔ اس کےعلاوہ حسین آباد اور سندھی ہوٹل کے بستوں کےلئےچھ اسلامی بہنوں  کا مدنی انتخاب (تقرر) مکمل  کیا  اور انہیں ان کاشیڈول سمجھایاجس پر اسلامی بہنوں نے  اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں وہاڑی زون میں  علاقائی دورےکاسلسلہ ہواجس میں پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نےدیگراسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر ایم پی اے سردار خالد گجر کی اہلیہ سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے نواب شاہ کے علاقے ایسر پورہ ذیلی حلقہ مدینہ مسجد میں ہفتہ وار  سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ لالچ سے بچنے ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور اس سلسلہ میں انہیں بہترین مدنی پھول دیئے۔اس کےبعدریجن نگران اسلامی بہن نے ذکر ودعا کروائی اور پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکاذہن دیا۔

٭دعوت اسلامی کے تحت نواب شاہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن نگران، زون و کابینہ نگران مع مشاورتیں ، ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے’’محبت مرشد اور اطاعت مرشد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاورانہیں رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکی ترغیب دلائی ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔مزید اچھی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  میر پور خاص شہر کی ڈویژن تھامس آباد میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

٭دوسری جانب میر پور خاص زون میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا ڈویژن نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے رسالہ کارکردگی اور تقرری کے حوالے سے کلام کیا اور اسلامی بہنوں کودینی کام میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پاکستان   کے شہر میر پور خاص کے جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقاد

Mon, 4 Oct , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر میر پور خاص کے جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں طالبات و معلمات نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف میں جذبہ قربانی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز طالبات و معلمات کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر معلمات اور طالبات نے مدرسۃالمدینہ میں پڑھانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت بھینس کالونی نمبر7  میں 12 دن پر مشتمل ’’مدنی قاعدہ وناظرہ‘‘ رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و ناظرہ پڑھانے کےساتھ ساتھ ٹیسٹ دینےکی تیاری کروائی گئی اورقراٰن پاک کو حدر و ترتیل میں پڑھنے کا طریقہ سکھایا گیا، اس کے علاوہ انہیں فرض علوم کی تربیت دیتے ہوئےسنتیں سکھائی گئیں۔

کورس کی اختتام پر مدنی قاعدہ اور نا ظرہ کاٹیسٹ ہوا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کا ذہن دیا گیانیز کورس کے اختتام پر محفلِ ذکرونعت ہوئی جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو رزلٹ و تحائف دئیے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ جمشید روڈ میں  ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے باطنی بیماری’’ ریاکاری اور اس کے نقصانات ‘‘ نیزان سے بچنےکے طریقےکے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ، دینی کاموں کی ترقی کے لئے احساس ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق وقت دینے اوران پرعمل کرنے کا ذہن دیاگیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

کراچی ساؤتھ  زون 2 شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت لیاری کابینہ اور صحرائے مدینہ کابینہ کی ڈویژن گڈاپ کیٹل فارم میں کفن دفن اجتماعات کاانعقادہواجن میں کم و بیش 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’نزع کی سختیوں‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے، کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا جس پرمقامی اسلامی بہنوں نے اظہار مسرت کیا۔ آخر میں رٹن ٹیسٹ لیا گیا اورکتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے اور 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔