دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ روڈ کے علاقے سلیمان آزاد میں ساتویں ہجری فتح خیبر کےسلسلے میں سیشن ہوا جس میں تقریبا 4 ٹیچرز اور 1 پرنسپل اور 40 طالبات نے شرکت کی۔

3طالبات نےتقریری مقابلہ میں حصہ لیااور ان طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تحائف دئیےگئے۔ بعدازاں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےٹیچرز و طالبات کوہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور اس طرح کے سیشن رکھوانے کی خواہش کا اظہارکیا ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم للبنات کےزیر اہتمام گلشنِ اقبال کابینہ میں 26 ستمبر 2021ءکو اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا وہاں موجود سول اسپتال کی ڈاکٹر و دیگر شخصیات خواتین سے ملاقات ہوئی۔مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےانہیں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ماتحت شعبہ لیڈی ڈاکٹر کے بارے میں بتایااورانہیں شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالے آن لائن سیشن میں شرکت کا ذہن دیاجس پر انہوں نے سیشن میں شرکت کرنے اور جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔ وہاں پر موجود ایک یونیورسٹی کی طالبہ نے دینی تعلیم سیکھنے کےلئے جامعۃ المدینہ گرلز میں میں داخلہ لینے کی نیت بھی پیش کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 26 ستمبر 2021 ءکو لیاری کابینہ جمعہ بلوچ ڈویژن کے علاقے ھنگورہ آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ علاوہ ازیں ذوقِ نعت کا مقابلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات نے حصہ لیا۔آخر میں ان طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔