ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے چھو گام پائیں اور چھو گام پالا کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کابینہ استور کے ڈویژن رٹو کے
ذیلی حلقے چھو گام پائیں اور چھو گام پالا میں ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
لیا۔
مدنی
مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے، نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور دینی کاموں سے متعلق اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور
حوصلہ افزائی کے لئےاسلامی بہنوں کو تحائف دیئے گئے۔
شعبہ
جامعۃالمدینہ گرلز کےتحت حیدرآباد زون میں
رداء پوشی کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کےتحت 13ستمبر
بروز 2021ء بروزپیر حیدرآباد زون میں رداء پوشی کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں ناظمات، معلمات اور دیگر زون اور
ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ درس نظامی اور فیضان شریعت
کورس کی تکمیل کرنے والی طالبات اور ان کے
گھر کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے
جامعۃالمدینہ گرلز حیدرآباد سے درس نطامی کی تکمیل کرنے والی 69 اسلامی بہنوں کی ردا ءپوشی فرمائی۔ساتھ
ہی ناظمات ومعلمات کے درمیان’’ مُعلمہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر
بیان کیا اور دینی کام کرنے کا بھی ذہن
دیاجس پر اِن اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی فرمایا۔اس کے بعد ایک اسلامی
بہن کے گھر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی فرمائی۔
صاحبزادیِ
عطار نے حیدرآباد کی ڈویژن تلک چاڑی کے
نیو جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ امیرِ حمزہ کا افتتاح بھی کیا۔
ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے مدنی محلہ میں اسلامی بہنوں کے
لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے کابینہ استور ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے مدنی
محلہ میں سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”نیکیاں چھپائیے“ کے موضوع پر بیان کیا
اور مجبور، پریشان حال کی مدد کرنے کا ذہن دیا نیز انفرادی کوشش کرکے مدرسۃ
المدینہ اسلامی بہنیں میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے مدنی محلہ اور مغل پورہ کی جملہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کابینہ
استور ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے مدنی محلہ اور مغل پورہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں دنیا کی مذمت بتاتے ہوئے آخرت کی
تیاری کرنے کا ذہن دیا گیا اور اسکول میں ٹیچرز کے درمیان کورس کروانے اور اجتماع
میں پابندی کے ساتھ شرکت کروانے کی ترغیب دلانے ساتھ ساتھ ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ
میں شرکت کروانے کے اہداف دیئے گئے۔ آخر میں حوصلہ
افزائی کے لئے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی
دیئےگئے۔

دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں
ماہانہ مدنی مشورے
کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت،کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی
بہنوں کو ماہ ربیع الاول کے نکات بتائے
اور کارکردگی شیڈول پر کلام کیا نیز ہفتہ وا ررسالہ مطالعہ کرنےکاذہن دیا اور
تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئے۔
پاک سطح شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
واٹس اپ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال للبنات کے زیر
اہتمام بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ریجن اصلاح اعمال للبنات کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاک
مشاورت اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ” مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے“ کہ موضوع پر بیان کیا ساتھ ہی شعبے کے مدنی پھول
سمجھاتے ہوئے ذیلی تک یہ نکات پہنچانے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔
مدنی
مشورے میں سوفٹ ویئر میں کارکردگی کیسے انٹری کرنی ہے اس کے نکات سمجھائےگئے اور ریجن
مشاورت کی ماہانہ کارکردگی اور شیڈول پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ کی گئی۔
فیصل آباد ریجن میں شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ماہ اگست 2021 ءمیں ہونے والےدینی کاموں کی
کارکردگی درج ذیل ہے:
کفن
دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 142
ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار 528
غسل
میت کی تعداد: 228
ایصال
ثواب اجتماعات کی تعداد: 141
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد:243
نیک
اعمال کی عاملہ بننے والے لواحقین کی تعداد: 94
مدرسۃ
المدینہ اسلامی بہنوں میں داخلہ لینے والے لواحقات کی تعداد : 47

اگست
2021ء میں شعبہ محفل نعت للبنات دعوت اسلامی کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 59
دینی
حلقوں میں شرکت والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار470
اس
شعبے کے تحت ہونے والی محافل نعت کی تعداد: 99
انفرادی
کوشش کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 288
اس
ماہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20
محافلِ
نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد: 61
محافلِ
نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 847
فیصل آباد ریجن شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی ذمہ داران
کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور کارکردگی
جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شعبے کی
دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئے گئے اور محارم کو مدنی قافلے میں
سفر کروانے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے پر کلام کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے
شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت پیش کی۔
شعبہ علاقائی دورہ فیصل آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت فیصل آباد زون کی فیصل آباد کابینہ
شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
علاقائی دورہ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے
تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے حوالےسے مدنی پھول دیئے۔ شعبے کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کے گئے۔
فیصل آباد زون میں شعبہ روحانی علاج کی بستہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت فیصل آباد
زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ روڈ، آدم چوک اور رضا آباد کی بستہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت بستہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں تمام اسلامی بہنوں کو بستوں پر اپنی
حاضری کو مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا جس پراسلامی بہنوں نے پابندی کے ساتھ ساتھ بستوں
پر جو بھی کمزوری تھی اس ختم کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو فعال ہونے کا ذہن دیا گیا اور بستوں پر آنے والی مریضوں کی غمخواری کرنے
کا جذبہ بیدار کیا گیا۔
مدنی
مشورے میں مشاورت کے بعد آدم چوک کے مدنی بستے کو نیو مقام پر منتقل کردیا گیا۔
فیصل آباد ریجن میں شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ
ٹیلیفونک مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شب و روز کے تحت فیصل آباد کی ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔
رکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے“ کے موضوع پر بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی
ترغیب دلاتے ہوئے مدنی خبروں میں مزید
بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی
تحریری مقابلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے اور اس شعبے میں مزید
بہتری لانے کا ذہن دیا گیا۔
رکن
ریجن اسلامی بہن نے سوفٹ ویئر میں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا اندراج کرنے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔