
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ دار السنہ للبنات کےزیر اہتمام راولپنڈی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن وزون سطح کی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےدینی کام کرنےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات
بتائےاور دینی کام کرنےکاذہن دیتےہوئے دینی کام کرنےسےمتعلق اہداف دیئےنیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات
کےجوابات بھی دیئے۔
اگست 2021ء میں بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں
ہونے والےآٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ 2 کابینہ بلدیہ ٹاؤن کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں اگست 2021ء میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی
ماہانہ کارکردگی:
دینی
ماحول سے منسلک ہونے والے اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار150
مختلف
کورسز کروانے والی معلمات کی تعداد: 176
سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کرنے والی مبلغات کی
تعداد: 125
اسلامی
بہنوں کے مدارس المدینہ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 22
اکثر
گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 818
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 817
سنتوں
بھرے اجتماعات 37 مقامات پر منعقد ہوئے جن
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار600
36مختلف
مقامات سے علاقائی دورہ کے لئے اکثر دن 99 اسلامی بہنیں روانہ ہوئیں۔
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کی اوسطاً تعداد: 1620
اسلامی
بہنوں میں تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد388 اور وصول کئے گئے رسائل کی تعداد: 525
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 256
اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعددا: 22
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی نگران اسلامی بہن کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ماہِ ربیع النور کی
آمد پر تیاریاں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اَپ ڈیٹ نکات بتائے اورمکتبۃ المدینہ کے
رسائل تقسیم کرنے، گھر گھر چراغاں کرنے و کروانے، پرچم لگانے و لگوانے کا ذہن دیتے
ہوئے اہداف دیئے نیز زیادہ سے زیادہ محافلِ میلاد منعقد کر کے عوام و شخصیات
اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا ۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں اگست میں مختلف شعبہ جات کی جانب
سےتقسیم ہونے والے رسائل کی ماہانہ
کارکردگی

دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل للبنات کے تحت کراچی زون ساؤتھ 2
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی اگست 2021ء میں مختلف شعبہ جات کی جانب سے رسائل تقسیم کرنے،
مکتبۃ المدینہ کے تحت بستے لگانے اور آرڈر بُک کروانے کی ماہانہ کارکردگی:
شعبہ
کفن دفن کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد143 اور کتب کی تعداد 30 رہی۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 48
شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد765
اور کتب کی تعداد 5 رہی۔
شعبہ
محفل نعت للبنات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل تقسیم کی تعداد: 2134
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کے ذریعے تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد930 اور کتب کی
تعداد: 13
ماہنامہ
فیضان مدینہ بکنگ کروانے والی ذمہ اسلامی بہنوں کی تعداد: 51
ماہنامہ
فیضان مدینہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 81
اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے تحت لگائے جانے والے
بستوں کی تعداد: 116
اسلامی
بہنوں کے مدارس المدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے تحت لگائے جانے والے بستوں کی
تعداد22، کابینہ میں پانچ جبکہ مختلف مقامات پر ڈویژن دینی حلقوں میں پابچ بستے
لگائے گئے۔
کُل
آرڈر کی تعداد 47 رہی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن بن قاسم
زون قائد آباد کابینہ اور مجید کالونی میں
ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں زون تا ذیلی نگران اور مشاورت سمیت کم و
بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے نگران
اسلامی بہنوں میں ’’ماہ صفر المظفر و ماہ ربیع
الاول‘‘ میں ہونےوالے اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور ساتھ ہی اس حوالے سے اسلامی بہنوں کواہداف بھی
دیئے۔ جدول کےمطابق دینی کام کرنےکا ذہن دیااور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی
۔
.jpg)
اسلامی
بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن
قذافی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی سطح کی ذمہ
دار اور مدرسات سمیت 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے
اور طالبات کو ممتاز کیفیت پر لانے کا طریقہ سیکھایا نیز سند ٹیسٹ کے لئے تکمیلی جدول پُر کرنے کے حوالے سے تربیت
کی۔ اس کےعلاوہ ناظرہ قراٰن کورس کروانے کے
حوالے سے نکات بتائے ۔
محمود
آباد کابینہ، بہادر آباد اور ڈویژن ڈالمیا میں’’
آئیےدینی کام سیکھیں‘‘ کورسز کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ، بہادر
آباد اور ڈویژن ڈالمیا میں’’ آئیےدینی کام سیکھیں‘‘ کورسز کاانعقادہوا
جن میں کم و بیش 72 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے ، ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی اہمیت بتاتےہوئےعلاقائی دورہ
کا طریقہ بتایا نیز کارکردگی جدول میں مزید بہتر ی لانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ شعبہ
محبتیں بڑھاؤ کی کارکردگی میں کیسے اضافہ
کیا جائے اس حوالے سے تربیت کی اور دینی حلقے کو کیسے مضبوط بنایا جائےاس پر بھی مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی زون ایسٹ 1 لانڈھی کابینہ ڈویژن 3
½ میں
سیشن Mentality
vs Realityہوا
جس میں پرنسپل، والدین، طالبات، ٹیچرز اور شعبہ تعلیم کی ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”بدشگونی“ کے موضوع پر بیان کیا اور ماہ صفر المظفر کے بارے
میں معلومات فراہم کی۔ اسکول کی پرنسپل صاحبہ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا جبکہ
سیشن میں شریک اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ
میں قرآن پاک پڑھنے کی نیتیں پیش کی۔آخر میں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں ریجن سطح کا ماہانہ آن
لائن مدنی مشورہ

شعبہ
کفن دفن للبنات دعوت اسلامی کے تحت کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں ریجن
سطح کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران سمیت تقریباً 5 مشاورتوں
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ”مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور
سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے فرمایا کہ ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع اسلامی بہنوں کی آسانی کے
لئے کسی دن بھی منعقد کئے جاسکتے ہیں۔
نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذہن دینے کے لئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تاریخی جملہ نقل کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے
تو ابھی کام شروع ہی نہیں کیاہے“۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا
گیا کہ جتنے بھی بڑے نگران بن جائیں لیکن اپنے ماضی کو نہ بھولیں۔ ماہ ربیع الاول میں
اسلامی بہنوں کو خصوصی طور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا گیا اور کفن دفن کی تربیت بڑھانے اور ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو
تیار کرنے کے متعلق کلام کیا گیا۔
بن قاسم زون گلشن حدید اقبال ماڈل اسکول میں ٹیچرز کے
لئے سیشن کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کی جانب سے کراچی بن قاسم زون گلشن حدید کے اقبال
ماڈل اسکول میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریباً 12 ٹیچرز نے شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم کی زون نگران اسلامی بہن نے ”ماہ صفر المظفر“ کے موضوع پر بیان کیا
اور بدشگونی کے متعلق گفتگو کی۔ سیشن میں شریک ٹیچرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں اچھی نیتوں کااظہارکیا اور مزید ایسے سیشنز منعقد کرنے کی درخواست کی۔ آخر
میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں کورس بنام ”آئیے
دینی کام سیکھئے“ کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ کے ڈویژن
موسیٰ لین میں کورس بنام ”آئیے دینی کام سیکھئے“ کا سلسلہ ہوا۔
دوران کورس کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے بارےمیں بتاتے ہوئے اس شعبے کی اہمیت بیان کی اور اہم
نکات بیان کئے۔ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں جاکر نیکی کی
دعوت دینے کا طریقہ بتایا گیا اور اس شعبے کے ذریعے خوب دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون ملیر ڈویژن کھوکھراپار
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی نکات کےموضوع پر بیان کیا اور شعبہ جات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی
کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتایا اور شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہداف طے کئے۔
آخر
میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر اسلامی
بہنوں کو تبرکات تحفۃً پیش کیا گیا ۔