دعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام  22 فروری بروزمنگل بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک صوبائی و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدینہ گرلزکی رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول سمجھائے اور سالانہ سیزن رمضان ڈونیشن،شخصیات و سرپرست اجتماع منعقد کرنے کے اہداف دیئے نیز نیو نظام کے مطابق اپنی اپنی ذمہ داری کے کام، نیو نظام کے نفاذ کا جائزہ اور نیو مدارس کے آغازپر تبادلہ خیال ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت15 فروری تا 18 فروری2022ء (صوبہ پنجاب ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور مظفر گڑھ) میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں تنظیمی ڈویژن تا صوبہ شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں تقرریاں مکمل کرنے ،تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور تقسیم رسائل کے لئے رقم کے اہداف دئیے۔ مزید شعبہ شب و روز کے تحریری مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو حصہ لینے کا ذہن دیا۔ مدنی پھول اور کارکردگی فارمز سمجھائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد paradise valley سوسائٹی میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں اس سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی چند خواتین نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں مقصدِ حیات بتا کر علم دین کی ترغیب دلاتے ہوئے شعبہ رابطہ کے تحت ہونے والے تربیتی سیشنزمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


23 فروری  2022ء بروز بدھ دار المدینہ اسلام آباد ریجن کی پرنسپلز کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ تربیت کا سلسلہ ہوا اس تربیتی نشست کا مضمون ایک تعلیمی ادارے میں ’’پرنسپل کا خاص کردار‘‘ تھا ۔

شعبہ دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے اسٹاف اور ٹیچرز میں Soft Skills کی Development سے متعلق نکات بتائے۔ اس کے علاوہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور اسٹاف کو علم دین حاصل کرنے کابھی ذہن دیا جس کے حصول کے لئے باقاعدگی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


22 فروری 2022ء کو پنجاب کے صوبہ فیصل آباد میں صوبہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا اس میں ڈسٹرکٹ نگران ، کابینہ نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ نرمی و درگزر‘‘ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور شعبہ رابطہ کے تحت تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیتے ہوئے آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے سابقہ کارکردگی پرتحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 22 فروری 2022ء کو پنجاب کے ڈویژن ملت روڈ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بہاولپور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری ڈویژن نگران و مشاورت،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران ، کابینہ نگران  اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگرا ن اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔ مزید کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کرنے، ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ علاوہ ازیں رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے، ساتھ ہی نیو علاقوں میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کا تبادلہ خیال ہوا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 22 فروری 2022ء بروز منگل مظفر گڑھ میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سرکاری ڈویژن ڈی جی خان میں مدنی مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن نگران مع مشاورت ،ضلع نگران ، کابینہ نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 21 فروری 2022ء کو اوکاڑہ سٹی میں تحصیل ٹاؤن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی ڈویژن ، ساہیوال ڈسٹرکٹ پاک پتن ، ساہیوال اور اوکاڑہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاوت اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اس حوالے سے ا ہداف دیئے۔ مزید سابقہ سالانہ ڈونیشن کے اہداف پر آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے تحت 17 فروری 2022ء بروز جمعرات شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’ کامیاب کون؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فقہ میں وضو کا طریقہ سمجھایا۔ بعدازاں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ڈونیشن کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء  بروز جمعرات ملتان شہر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ڈونیشن کیسے جمع کریں اس حوالے سے ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2022ءبروز جمعرات پاکستان مجلس  مشاورت نگران اسلامی بہن نے ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کا وزٹ کیا اور وہاں کےا سٹاف سے ملاقات کی۔ فیضان آن لائن اکیڈمی کی بہتری کے حوالے سے اسٹاف کو مدنی پھول و تجاویز پیش کیں اور دینی کام میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء بروز جمعرات ملتان شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران و مشاورت ،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران اور کابینہ نگران ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کی ترغیب دلائی۔ مزید ماتحت کے مشورے لینے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی دلجوئی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 فروری  2022ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ’’چندہ کیسے جمع کریں ‘‘اس حوالے سے شرعی اور تنظیمی تربیت نکات بتائے۔ مزیدانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کاذہن دیا۔