دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  کراچی کابینہ لیاری ڈویژن حنفیہ میں گزشتہ دنوں مدنی ہال میں ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 27 تھی۔

اجتماع میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرہ کی اہمیت و افادیت “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کا ذہن دیا۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام  کابینہ گلزار ہجری میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ریجن اسلامی بہن نے بیان کیا۔اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور روز صدقہ نکالنے کا ذہن دیا۔کابینہ نگران، مشاورت، ڈویژن مشاورت سمیت 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دعا کے بعد تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت کراچی زون گلشن اقبال ڈویژن طارق روڈ میں 4 جنوری 2022ء کوطالبات کے درمیان”بیٹی کو کیسا ہونا چاہیے“کے موضوع پر سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 30 طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں طالبات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور کورسز میں شرکت کی نیت کی اور ان میں رسائل بھی تقسیم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ 8 دینی کاموں کے زیرِ اہتمام اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ماہِ دسمبر  کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

نئی منسلک اسلامی بہنو ں کی تعداد: 54

کل منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد: 36 ہزار 330

گھردرس دینے/سننے والیوں کی تعداد:2 ہزار 151

مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے والیوں کی تعداد : 2 ہزار 258

مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں میں پڑھنے والیوں کی تعداد:1 ہزار 579

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد:6 ہزار 713

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 410

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والیوں کی تعداد: 8 ہزار 215 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات  اورنگی ٹاؤن کابینہ سطح کی دسمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے :

کابینہ میں روز لگنے والے مدارس المدینہ بالغات کی تعداد: 129

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد:1 ہزار 579

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 129

گھروں میں لگنے والے مدرسے کی تعداد : 7

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 14

گھر مدارس و روز لگنے والے مدارس المدینہ بالغات کی کل تعداد: 136

ان میں پڑھنے والیوں کی تعداد:1 ہزار 593

اسی طرح کابینہ میں ناظرہ کورس کے درجات کی تعداد: 5

جس میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 81

مدارس المدینہ بالغات میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے والیوں کی تعداد: 26

ناظرہ قرآن مکمل کرنے والیوں کی تعداد: 6

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 780

مدنی مذاکرہ دیکھنے ، سننے والیوں کی تعداد: 512

نیز اعمال کا محاسبہ کرنے والیوں کی تعداد: 1ہزار 173


دعوتِ اسلامی کے تحت  4جنوری2022 ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے صوبہ سندھ کی صوبہ و ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے نئی تقسیم کاری کے حوالے سے نئی ذمہ داریوں کا اعلان کیا، ماہ ِ رمضان کے نکات سمجھائے اور سالانہ ڈونیشن کے انفرادی و اجتماعی اہداف لئے ۔

اس کے علاوہ 4جنوری 2022 ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران نے ”عدل و انصاف “کے موضوع پر کلام کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ہدف دیا۔

مزید دعوتِ اسلامی کے تحت 4جنوری 2022 ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت3 جنوری 2022ء کومدنی قاعدہ کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام  پر امتحان کا جائزہ لیا ۔ تحریری کام چیک کئے، طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 31 دسمبر 2021ء کو فیصل آباد میٹروپولیٹن میں  پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے صنعت کار شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔ شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےدعوت اسلامی کی ایپ کا تعارف کروایااور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ انہوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے، سیاسی اور دیگر شخصیات سے ملاقات کروانے کی نیتیں پیش کی۔

جبکہ پاکستان سطح شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ میں کام کرنے کا ذہن دیا، شعبہ رابطہ کے شعبہ جات کے بارے میں سمجھایا اور ذمہ داران کو اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں سے بہت اہم دینی کام  علاقائی دورہ ہے جس کے پیش نظر 1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ زون ڈویژن بڑی کھڑتل کی نگرانِ ڈویژن نے علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد 8 تھی، علاقائی دورہ کے دوران اسلامی بہنوں سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی،شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور اجتماع میں شرکت کر نے کی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری 2022ء  کوڈویژن جڑانوالہ میں 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا اختتام ہوا جس میں دعوت اسلامی کی جانب سے 26 دن کا کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سےمدنی قاعدہ کا ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو ناظرہ کورس کرنے کی بھی نیتیں کروائی گئی اسلامی بہنوں نے ناظرہ کورس کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1جنوری 2022ء جڑانوالہ زون ڈویژن شاہکوٹ میں شادی کی تقریب پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع ذکر و نعت میں رکن زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار ڈویژن نگران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ، اجتماع میں رکن زون نے ” والدین کی عزت“ کے موضوع پربیان کیا ، محفل میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکا ذہن دیا اور آخرت کی تیاری اور پنج وقتہ نماز پڑھنے کا بھی ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی نیتیں کیں ۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری 2022ء ڈویژن جڑانوالہ کے چک نمبر 28 میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اور دیگراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع ذکر و نعت میں کابینہ نگران نے موضوع ” نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں “ پر بیان کیں۔اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ، اجتماع ذکر و نعت میں حاضر اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب 1 جنوری 2022ءجڑانوالہ زون ڈویژن رسول پور گیدڑی میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا اجتماع ذکر و نعت میں کئے جانے والے بیان کا موضوع ”آخرت کی تیاری “نیزشریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ دارالسنہ میں رہائشی کورس کی ترغیب دلائی گئی اور عشرہ ماہنامہ کی برکتیں سمیٹنے کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اس کے علاوہ 1 جنوری 2022 ءجڑانوالہ زون ڈویژن سلاور والا میں شعبہ تعلیم کے تحت ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اجتماع ذکر و نعت میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے ”والدین کی عزت اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدرسۃالمدینہ کی طالبات نے بھی شرکت کی ۔ اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی گئی، شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی چینل دیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔