دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت 30 دسمبر 2021 ء  ڈویژن ساکرو میں پاکستان مشاورت نے مشورہ کیا جس میں ریجن تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات و طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے نظام کو بڑھانےاور دینی کاموں کے حوالے سے طالبات کی ذہن سازی کی۔متفرق پینڈنگ کاموں کا فولو اپ لیا اور ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے کا ہدف دیا۔طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت3 جنوری 2022ء کومدنی قاعدہ کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام  پر امتحان کا جائزہ لیا ۔ تحریری کام چیک کئے، طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ کے علاقے سمندری کے ایک فٹنس کلب میں شخصیات سے میٹ اپ سیشن کیا گیا ۔ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فکرِ آخرت “ کے موضوع پر بیان کیا۔ شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی گئی۔ کلب کی اونر نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

مزید شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاک سطح شعبہ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میٹرو پلٹن ہیڈ آف پنجاب سینٹرل بینک کی مسسز سے ملاقات کی۔ شخصیت اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ایپ کا تعارف کروایاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 2 جنوری 2022 ء  جڑانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح ذمہ داران اور شخصیات( ڈاکٹرز، وُکلا، ٹیچرز) نےبھی شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا ۔ شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے ہر دم وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ شریک اسلامی بہنیں اور شخصیات کو رسائل تقسیم کئے ۔ مشورے کا اختتام دعا اور صلوة والسلام کے ساتھ ہوا۔

*اسی طرح دوسری جا نب 1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ کے علاقے سمندری کے جامعۃ المدینہ اور میٹروپولیٹن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح ذمہ داران نے شرکت کی۔ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں تقرری کرنے ، کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


  دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃالمدینہ31 دسمبر 2021 ءکو پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن ساؤتھ زون ادریس گارڈن میں مدرسات کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں کلاس شیڈول اورمدرسات کی انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی گئی نیز مدرسات کے تدریسی امتحان کے حوالے سے اہداف لیے گئے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 24 دسمبر 2021 ءعلاقہ لياری جمعہ بلوچ میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت نے شرکت کی۔ قرآن کریم کی تلاوت سے اجتماع ِپاک کا آغاز ہوااور نعت ِ رسول ﷺپڑھی گئی ، نزع کے موضوع پر بیان ہوا، غسلِ میت میں اسراف سے بچنے کے مدنی پھول بتائے گئے اور غسلِ میت کا عملی طریقہ بھی بتایا گیا ۔ اجتماع میں تقریبا9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اورایک اسلامی بہن نے تاثرات دیتے ہوئےدوبارہ شرکت کرنے اور اپنا وقت دینے کی نیت کی۔دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں سے بھی نیک کاموں کی نیتیں لی گئ۔

*اس کے علاوہ17 دسمبر 2021 ءکابینہ گلشن ڈویزن بہادرآباد میں غسل میت کی تر بیت ہوئی، تقریبا 8 اسلامی بہنوں نے غسل و كفن كاعملی طریقہ ،اسراف اور مستعمل پانی کے مدنی پھول سمجھائے۔ اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئےاور 2 اسلامی بہنوں نے معاونت کے طور پر کام کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 27 دسمبر 2021 ءبرزو پیر کراچی بن قاسم زون کابینہ قائد آباد میں زون سطح کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں زون، کابینہ اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کےمدنی پھول دیتے ہوئے ٹیسٹ کی تیاری کے تعلق سے مدنی پھول دئیے اور ہر ذیلی حلقوں میں کفن ودفن کے بینرز آویزاں کئے جانے کی بھی ترغیب دلائی نیز ڈویژن پر ایک اسلامی بہن کا تقرر بھی کیا گیا۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال کے تحت  (23،25،27،30)دسمبر2021ء کو سرجانی ڈویژن گرین لائن، کوئٹہ کابینہ چکی شاہوانی ، قائد آباد ڈویژن بھینس کالونی میں قائم جامعہ فیضانِ عطار، قائد آباد ڈویژن (KEPZ )میں قائم جامعہ فیضانِ آمنہ، کابینہ گلزار ہجری ڈویژن میمن نگر ،لیاقت آباد ڈویژن شیش محل اور سبی کابینہ علاقہ فیضان مدینہ میں اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی نگران و اراکین اسلامی بہنوں سمیت 360 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز قراٰن پاک اور حمد و نعتِ رسولﷺ سے کیا گیا ،شجرہ قادریہ کے مخصوص اشعار پڑھے گئے ، اجتماعی جائزہ بھی کروایا گیا۔مبلغہ دعوت اسلامی نے نماز ِچاشت و اشراق کے فضائل بیان کئے ، مدنی مذاکرہ کی اہمیت اور نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے، اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔اختتام پرنیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم ہوئے ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30 دسمبر 2021 ء برزو جمعرات کراچی بن قاسم زون کابینہ قائد آباد ڈویژن مجید کالونی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں زون، کابینہ مشاورت شارٹ کورسز اور مدرسۃ المدینہ گرلز سمیت کم و بیش کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کےمدنی پھول دیتے ہوئے اس شعبہ کے حوالے سے کلام کیا ٹیسٹ کے تعلق سے بھی کلام کیا نیز خود سیکھ کر دوسروں کو بھی سکھانے کا ذہن دیا ساتھ ہی ٹیسٹ کے لیے بھی تیار کیا ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دے کر اس شعبہ کے تحت کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کےزیر اہتمام 31 دسمبر بروز جمعہ 2021ءکراچی زون ساؤتھ 2 کابینہ کورنگی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 10 تھی۔

مشورے میں زون مشاورت شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبےکوبہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا ۔نفلی روزوں سے متعلق امیر اہلسنت کی عطا فرمائی گئی۔ دعا بتا کر نفلی روزوں کی کارکردگی بڑھا نےنیز خصوصی اصلاح اعمال اجتماع اچھے انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔ہر ماہ 2علاقوں میں مشورہ کرنے ،مضبوط فولو اپ کر نے،تقرری مکمل کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے ان تمام کاموں کو کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 30 دسمبر2021ء  بروز جمعرات کراچی بن قاسم زون میر پور ساکرو میں پاکستان سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح، ریجن سطح، زون و ڈویژن، معاون مُفَتِّشہ سطح کی کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مشورے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ، پاک مشاورت اسلامی بہن نے اس شعبے کے اہم نکات سمجھائے ،ساتھ ہی رہائشی کورس ٹیسٹ کے تعلق سے بھی کلام کیا۔ کچھ مدرسات اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ بھی لیا گیا جن میں سے 3 اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کی ۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 دسمبر 2021ء کوجڑانوالہ زون ڈویژن جڑانوالہ کے چک نمبر 119 میں اسلامی بہنوں کی تربیت کیلئے مدنی مشورہ کیا۔ 119 چک کے جدول میں اسلامی بہنوں کو وضو اورنماز کا پریکٹیکل کرکےطریقہ سیکھایا گیا اور دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں سے ایک اہم دینی کام علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کا ذہن دیا۔ شُرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔