دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021ء کوجڑانوالہ زون ڈویژن سلاور میں شعبہ تعلیم کی رکن زون نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجے میں اسلامی بہنوں کو 12 دن کا رہائشی کورس فیضانِ نماز کورس میں شرکت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021ء کوجڑانوالہ زون، شاہ کوٹ کابینہ ڈویژن بلوچنی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل اجتماع ذکر و نعت رکھا گیا۔نگرانِ ڈویژن نے نماز، حیا اور پردے کے موضوع  پر بیان کیااور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا اور اجتماع کی برکتیں بھی لٹائی، سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 دسمبر 2021ء کوجڑانوالہ زون رسول پور گیڈری میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم (ذمہ داران ،رکن زون، اراکین کابینہ، اراکین ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مشورے میں شعبہ تعلیم کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن بنایا ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا ، مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز 30 دسمبر 2021 ء کو ذمہ دار پاکستان سطح نے کراچی ریجن بن قاسم زون ساکرو میں مدرسات کا مدنی مشورہ لیا جس میں کلاس شیڈول اور مدرسات کی اندازِ تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی گئی نیز مدرسات کے تدریسی امتحان کے حوالے سے اہداف لئے گئے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26 دسمبر 2021 ءجڑانوالہ زون شاہکوٹ میں  ماہانہ کارکردگی کےحوالے سے ماہانہ مشورہ ہوا جس میں جڑانوالہ زون کی زون ذمہ دار،بستہ ذمہ داران اور بستہ مشاورت سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مجلس کے مدنی پھول دیئے۔ ماہانہ کارکردگی، زکوٰۃ لکھنے اور ذمہ دار اسلامی بہن کو فعال کرنے پر کلام کیا۔ دارالسنہ للبنات میں ہر کورس کے لئےہر بستہ سے ایک داخلہ دینے کا ذہن دیا، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وقت پر سوفٹ ویئر میں انٹری کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے اہداف لئے۔ اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ شرکاء شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء میانوالی زون کندیاں میں ہونے والے 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا اختتام کیا گیاجس میں رکن زون شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی بہنوں اور شعبہ شب و روز کی رکن ریجن اسلامی بہن  نے شرکت کی، رکن زون نے اسلامی بہنوں کو قرآن کی تعلیم سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی فضیلت وفوائد بیان کئے،کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا گیااورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں کروائیں۔ مزید اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 دسمبر 2021ء  کوٹوبہ زون گوجرہ روڈ میں شعبہ تعلیم کے تحت ٹیچرز کے درمیان سیشن ہوا، جس میں شعبہ تعلیم کی ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے”بیٹی کو کیسا ہونا چاہیے“ سیشن کروایا، 5 ٹیچرز نے واٹس ایپ پر سیشن میں حصہ لیا ۔ اسلامی بہنوں نے اختتام پر اچھے تاثرات پیش کئےاور نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون ستیانہ میں شعبہ تعلیم کے تحت اہل ثروت کے گھر محفلِ ذکر و نعت کااہتمام ہواجس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے  شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے بارے میں ذہن بنایا۔ مزید اسلامی بہنوں نے بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ ہواجس میں  رکن زون شارٹ کورسز ذمہ دار اور جڑانوالہ اطراف کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس دینی حلقے میں شیڈول کےمطابق رکن زون شارٹ کورسز ذمہ دار نے 12 دن پر مشتمل رہائشی کورس کے حوالے سے تربیت کی ۔ اسلامی بہنوں نے رہائشی کورس کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور رہائشی کورس کیلئےاپنے نام لکھوائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ ڈونیشن بکس ذمہ دار (اسلامی بہن) نے ڈویژن ذمہ داران سے بذریعہ کال ڈونیشن بکس فارم فل کرنے اور بروقت فارم جمع کروانے کی ہدایت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء ساہیوال زون میاں چنوں کابینہ میں روحانی علاج کے بستے کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے ہر اتوار بستہ لگانے اور ذمہ داران بڑھانے کے حوالے سے بھرپور نیتیں کیں ۔زون ذمہ دار اسلامی بہن  نے روحانی علاج کی کارکردگی فِل کرنے اور شیڈول کو سمجھ کر عمل کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹ کے تحت 26 دسمبر 2021ء ساہیوال کابینہ کے علاقہ البدر مدرسے میں  سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”پیارے آقاﷺکی پیاری ادائیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔ ساتھ ہی مدنی دورہ میں شرکت بھی کی اورمدنی انعامات و عطیات کی نیتیں کروائی۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔