دعوتِ
اسلامی کے تحت 2فروری 2022ء بروز بدھ راولپنڈی
میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں کراچی، اسلام آباد سٹی کی نگران اور تمام صوبہ ٔنگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے
ساتھ مختلف کارکردگیوں کے نظام کو دفتری نظام کے مطابق جمع کرنے/کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں سابقہ ریکارڈ
Save(محفوظ) کرنےاور دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے مختلف سافٹ ویئر کا فالواَپ کروانےکے حوالے سے تربیت کی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت 2فروری2022ء بروز بدھ
راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’سلطان الہند خواجہ
غریب نواز رحۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔