دعوتِ  اسلامی کے تحت 19 فروری 2022ءبروز ہفتہ ملتان شہر میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار و پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد ہوا ۔

عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے مدنی مشورے میں دفتر پاکستان مجلس مشاورت آفس اسلامی بہنوں کی ناظمہ، پاکستان سطح سافٹ ویئر ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت آفس کی ناظمہ نے شعبے کا مختصراً تعارف پیش کیا جبکہ سافٹ ویئر ذمہ دار اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کا تعارف، فوائد اور سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیاں بھی بیان کیں ۔

علاوہ ازیں نیو نظام کے تحت عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول کو سمجھایا اور صوبہ سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے جملہ دینی کاموں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ مزید سابقہ دینی کاموں کی مختلف ماہانہ و متفرق کارکردگی کا تقابل کیا۔ علاوہ ازیں فیضان ِ صحابیات و گلی گلی مدارس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔