
دعوتِ
اسلامی کے تحت16جنوری 2022ءبروز
اتوارضلع لاہور جوہرٹاؤن کابینہ میں ڈویژن
لاہورکا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب نگران اسلامی
بہن نے’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیا۔
مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو نیو تنظیمی سیٹ
اپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ہفتہ
دعائے حاجات اجتماع کے اہم نکات بیان کئےنیز گلی گلی بچیوں کے مدرسۃ المدینہ کے
نظام کو متعارف کرایا اور آن لائن سافٹ وئیر میں نیتوں کی اینٹری کرنے والی اسلامی
بہنوں سے رابطہ کرنے اور تصدیق کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مزید ڈویژن مشاورت اور ڈسٹرکٹ نگران کی تقرریوں کا
اعلان بھی کیا نیز آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت15جنوری 2022ء بروز ہفتہ ضلع گوجرانوالہ کی کابینہ گکھٹر میں ڈویژن
گوجرانوالہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ
پنجاب نگران اسلامی بہن نے’’ایک ذمہ
دار کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر
ترغیبی بیان کیا ۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو نیو تنظیمی سیٹ اَپ سےمتعارف کرایا اور انہیں ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کے اہم نکات بتائے۔
مزید گلی گلی بچیوں کے مدرسۃ المدینہ کے نظام کو
عام کرنے کا ہدف دیا اور آن لائن سافٹ وئیر میں نیتوں کی انٹری کرنے والی اسلامی
بہنوں سے رابطہ کرنے اور تصدیق کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز ڈویژن مشاورت اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی تقرریوں کا اعلان بھی کیا۔
ڈویژن
نگران و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے
کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کی ڈویژن نگران و میٹروپولیٹن نگران
اسلامی بہنوں کا 8 دینی کاموں کے حوالے
سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہن نے ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کے نکات پر کلام کیا جس میں ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کی بھر پور تشہیر کرنے کی
ترغیب دلائی اور ہفتہ بھر اسلامی بہنوں کی دلجوئی،عیادت،غم خواری کرنے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 13 جنوری 2022ء بروزجمعرات
پاکستان کے تمام ریجن میں ریجن وائز ناظمات کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جن میں ناظمات اوردیگر اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً
235 تھی۔
صاحبزادی
عطار سلمہا
الغفار
نے کراچی سٹی میں جمع ہونے والی ناظمات کے درمیان سنتوں بھرابیان کیا اور دوران
بیان جو مدنی پھول ملے اس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ ان سنتوں بھرے اجتماعات میں مزید کتاب قراٰن سیکھیں اورسکھائیں، تعلیمی
معیار، انتظامی امور،ناظمہ کی ذمہ داریوں اورمتفرق نکات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
پاکستان
سطح کی ناظماتِ اعلیٰ اسلامی
بہنوں کا بذریعہ آڈیولنک مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت گزشتہ دنوں پاکستان سطح کی ناظماتِ اعلیٰ کا رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ آڈیولنک مدنی مشورہ لیا جس میں تربیت کے مدنی
پھول دیئے اور سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے کے نظام میں مزید
بہتری لانے کا ذہن دیا۔ مزید آئندہ کے لئے اہدا ف بھی دیئے۔
اس کے
علاوہ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے سنتوں بھرے بیان کرنے کے متعلق نکات بتائےاور مسکرانے کے فوائد و مسکرانے کی عادت
بنانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف
سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 17جنوری 2022ء کو صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دار السنہ گلشنِ اقبال میں
ہونے والے کورس میں شرکت کی جس میں صاحبزادیِ عطار نے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول پیش کرتے ہوئے
شرعی پردے کرنے کا ذہن دیا اور انہیں باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔
اسلام
آباد سٹی کی زون تا
تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 16جنوری 2022ءبروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد سٹی کی زون تا ڈویژن سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں کا جامعۃ المدینہ گرلز G-7
میں مدنی مشورہ لیا۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ماہ ِ رمضان کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کے انفرادی و اجتماعی اہداف دیئے ۔ مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔
فیضان
صحابیات میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17جنوری 2022ء بروز
پیر فیضان صحابیات میں عالمی مجلس اور
مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور
بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
اس مشورے میں مختلف اموراور مختلف مسائل پر کلام ہوااور باہمی مشاورت سے اس
کا حل نکالا گیا۔مزید صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی
بھی تشریف آوری ہوئی اور آپ نے بھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول بیان کئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جنوری 2022 ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے اراکین شعبہ بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں
کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شورٰی کے مشورے میں پریزنٹیشن کے ساتھ بیان کرنے کی
ترغیب دی ، جن اراکین کی تبدیلی ہوئی ہے
انہیں تمام کام اپ ڈیٹ کرنےکے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 4جنوری 2021ء کو ٹنڈو آدم کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر تے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں
کروائیں ۔
کراچی ریجن کوئٹہ زون جناح کابینہ کی
دسمبر2021 ء میں ہونے والے 8دینی کام کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ 8دینی کام کے تحت جناح
کابینہ کی دسمبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی یہ رہی۔
کُل منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد: 434
کُل
معلمات کی تعداد: 28
کُل
مبلغات کی تعداد: 26
کُل
مدرسات کی تعداد: 3
اکثر گھر درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 30
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 34
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 63
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 474
علاقائی
دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری2022ء
کو کراچی کوئٹہ زون میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت و کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کے آٹھ دینی کاموں سے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو ختم
کرنے کا ہدف دیا نیز جدول کی تقسیم کاری کےحوالے سے نکات بتائے ۔ مزید مدنی مرکز کے
طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں ماہانہ فیضان مدینہ کی ہر ذمہ دار کو بکنگ کرنے اور دیگر کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی نیز ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے سالانہ ڈونیشن کو بڑھانے کے لئے کوششیں کرنے کی طرف توجہ دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔