شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت پاکستان بھرمیں
تقسیم اسناد اجتماعات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت
27 مارچ2022ء بروز اتوار پاکستان بھرمیں
ڈویژن/ڈسٹرکٹ اور بڑے مدارس المدینہ گرلز تقسیم اسناد اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزکے اسٹاف، طالبات، شخصیات خواتین اور تنظیمی ذمہ داران وسرپرست اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تقسیم اسناد اجتماعات کا آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا جس میں طالبات نے حصہ لیا۔بعدازاں طالبات نے نمازکے فضائل و والدین کی اطاعت کے موضوعات پر سنتوں بھرئے بیانات کئے اور ساتھ ساتھ منقبت غوث الاعظم بھی پڑھیں ۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ
حاجی محمد شاہد عطاری کا خصوصی بیان براہ راست مدنی چینل سے نشر ہوا اورآخرمیں حفظ
و ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈی جی خان میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں ویلفیئر اسکول مظفر گڑھ کی 14 ٹیچرز سمیت لیڈی پرنسپل نے اسکول کے وقت کے
بعد اس سیشن میں شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل
میت دینے اور کفن پہنانے کا
طریقہ بتایا اور انہیں دعوت اسلامی کی ملک
و بیرون ملک ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا
جس پر سب نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مارچ 2022ء سے کراچی میں دو دن کا فنانس تربیتی
اجتماع منعقد ہوا اس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اور احساس
ذمہ داری سے متعلق مدنی پھول دیئے اور آخر
میں تحائف بھی پیش کئے ۔
شعبہ
تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی پنجاب صوبہ ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں
گزشتہ اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کام کو بڑھانے ذہن بھی دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے23 مارچ 2022ء کو ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈویژن پیر کالونی میں
علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے نیتیں کروائیں ۔
٭دوسری جانب سردار ٹاؤن کی ڈویژن جیکب لائن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ
وار اجتماع میں بیان کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی اپڈیٹ بتائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت نے ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی
بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی رہا۔
عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا مشورہ
21مارچ 2022ءکو عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات
کراچی میں منعقد ہوا۔
54ڈویژن ،ڈسٹرک اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے براہ راست جبکہ پاکستان کی صوبہ سطح اور بیرون ملک کی ملک سطح
کی 45اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ
ذمہ داری ایک نعمت ہے وہ اسلامی بہنیں خوش
نصیب ہیں جو دعوت اسلامی کے دینی کام کرتی ہیں ۔
آخرمیں صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار نے دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ
اس ذمہ داری کی نعمت کے زوال سے اللہ پاک ہم سب کو محفوظ فرمائے ۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کے جدول کے مدنی پھول از سر نو تیار کرکے تفصیل سے بتائے۔
اس میں تمام ذمہ دار کی شرکت کو یقینی بنانے پر کلام ہوا۔
نوٹ! سیکھنے
سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کئی برسوں سے جاری ہے اور دعوت اسلامی کی ذمہ داران یہاں
سے سیکھ کر دوسروں کو علم دین سکھانے کے لئے تیار ہوتی ہیں اس حلقے میں فقہ،عقائد
،تنظیمی بیان اور بہت کچھ سکھایا جاتا ہے ۔ اسلامی بہنیں اس میں شرکت کے لئے اپنے
علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
اسلام آباد
زون فور کی ترلائی ڈویژن میں
ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 18 مارچ2022ء بروز جمعۃ المبارک نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن کے ماہانہ سیکھنے
سکھانے کے دینی حلقے میں شرکت کی جس میں پاکستان نگران مشاورت نے سنتوں
بھرابیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے قیمتی مدنی پھول پیش کئے نیز ذمہ داران کی حوصلہ کی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اختتام پر تحائف بھی تقسیم ہوئے۔
بروز جمعہ
اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 18مارچ2022ء بروز جمعہ اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’دنیا و آخرت کی کامیابی ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ۔ بعدازاں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش
کرتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔ آخر میں پاکستان نگران مشاورت اسلامی
بہن نے آخر میں شخصیات سے ملاقات کی اور ان میں
تحائف تقسیم کئے ۔
دعوتِ اسلامی کی طرف سے 16مارچ 2022ء کو پی آئی بی کے سب یونٹ میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ
ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شر کت کا ذہن دیتے
ہوئے نیتیں کروائیں ۔
16مارچ
2022ء کو موسمیات کراچی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو اعلان کے ذریعے دینی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا
فرمائی اور آخر میں اسلامی بہنوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی کام کرنے کاذہن دیا۔
٭دوسری جانب صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے موسمیات کے قریب گلشن ٹاؤن میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر جا کر ملاقات کی جس میں آپس کی
گفتگو میں سالانہ ڈونیشن دینے اور درس
نظامی کرنے کی نیتیں کروائیں۔
٭اسی طرح ڈسٹرکٹ
سطح پر اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔
الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی
اپنے دیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ غیر
مسلموں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کرنے میں
مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے نیکی کی دعوت کی بدولت آئے دن کتنے ہی غیر مسلم اسلام کے
دامن سے وابستہ ہورہے ہیں۔ دعوت اسلامی کی
ایک خصوصیت یہ بھی ہے اسلام کے دامن سے وابستہ ہونے والے
لوگوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے نیو مسلم کورس کرواتیں ہے اور
اس حوالے سے ایک شعبہ بنام فیضان اسلام قائم ہے۔
شعبہ فیضان اسلام کی فروری 2022ء کی کارکردگی
ملاحظہ ہوں:
شعبہ فیضان اسلام کے تحت ملک و بیرون ملک
میں فروری 2022ء میں دی گئی نیکی کی دعوت کی بدولت 3 غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول
کیا نیز94 غیر مسلم عورتوں نے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی جبکہ 191
نیو مسلم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہتے ہوئے مختلف دینی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔
شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں) کے تحت 15 مارچ 2022ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ گرلز کے درمیان
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز
ذمہ دار (عالمی و
پاکستان سطح ) اور شعبہ اصلاح
اعمال ذمہ دار (پاکستان سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شب
و روز کو خوب خوب نیکیوں میں گزارنے اور زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف اور طالبات مع متعلقہ تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کا نفاذ کرتے ہوئے طالبات کو با عمل بنانے کے متعلق نکات بتائےجس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
Dawateislami