دعوتِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ  دنوں ڈی جی خان میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ویلفیئر اسکول مظفر گڑھ کی 14 ٹیچرز سمیت لیڈی پرنسپل نے اسکول کے وقت کے بعد اس سیشن میں شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا اور انہیں دعوت اسلامی کی ملک و بیرون ملک ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر سب نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔