دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ و ایبٹ آباد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنیں ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ایبٹ آباد میں جامعۃ المدینہ کی ضرورت کے موضوع پر بات ہوئی اور بروقت تنظیمی طریقۂ کار کو فالو کرنے کا ذہن دیا گیا نیز تقرریاں مکمل کرنے اور فیضانِ صحابیات کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 فرور ی 2022ء کو ہزارہ  ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہِ رجب المرجب میں نفل روزے رکھنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں انفرادی کوشش سے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہا کیا ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے15 فروری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مظفر آباد ڈسٹرکٹ  اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف اہداف دیئے گئےمثلاً تقرری مکمل کرنا، دارالسنہ کے لئے مدنی عملہ مکمل کروانا اور ہفتہ وار اجتماع مضبوط کرنے کےطریقۂ کار بتائے نیز اتحاد و اتفاق سے متعلق مدنی پھول بھی دیئے۔

٭دوسری جانب مظفر آباد میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنو ں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 14 فروری2022 ء بروزپیر شام 4:30 سے 05:30 بجےتک میٹرو پولیٹن اسلام آباد اور راولپنڈی میں  شعبہ تعلیم میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ساتھ شعبہ تعلیم ذمہ دار، لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی پرنسپلز، لیڈی پیرامیڈیکس اور طا لبات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میٹ اپ میں نئی تقرر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول بیان کئے اور دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دی نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ میٹ اپ میں اسلامی بہنوں کےلئےتحائف کا انتظام بھی کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام 12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی ذمہ دارو ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کراچی سٹی آفس میں مدنی مشورہ ہوا ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنا نیز نیو نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی ضرورت کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول اوراس کی تیاری کے اہداف دیئے گئے۔

اس کے علاوہ مدنی عطیات کے سالانہ اہداف، کورس فیضانِ تلاوت قراٰن و ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے مدنی پھول پر کلام ہوا۔ اسی طرح چندہ جمع کروانے کے حوالے سے ٹیسٹ کا سلسلہ کرنے، تعلیم و تکمیلی کارکردگی نیز کارکردگی شیڈول پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 11 فروری 2022ء بروز جمعہ پنجاب میں شعبہ تعلیم آن لائن کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ ذمہ دار اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے 13 فروری2022 ء بروز اتوار صبح 10 سے 12 بجے راولپنڈی ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تمام شعبہ تعلیم کی صوبہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نےعالمی مشاورت نگران اسلامی بہن کےمیٹ اپ سے متعلق انتطامات کا جائزہ لیا اوردیگر مدنی پھول بیان کئے گئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام آباد زون 1 - G12 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں لیڈی ڈاکٹرز ، لیڈی پروفیسرز و طالبات نے شرکت کی۔

نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت جو دینی کام ہورہے ہیں اس کی پریزنٹیشن پیش کی نیز فرض علوم سیکھنے سکھانے کی ترغیب دلائی جس پر خواتین نے خود کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام آباد زون 1 ، G11 میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنڈی کی زون ، ڈویژن و کابینہ نگران نیز اسلام آباد سٹی کی نگرانِ زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے اور ایک ذمہ دار کو اپنا کردار کیسا پیش کرنا چاہیئے کہ ما تحت اطاعت کے لئے تیار ہو جائیں اس پر مدنی پھول دیئے نیز ڈونیشن کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے  زیرِاہتمام 12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی آفس میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزکی کراچی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنےاور نیو نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی ضرورت پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول اوراس کی تیاری نیز مدنی عطیات کے سالانہ اہداف دیئے۔ مزید فیضانِ تلاوت قراٰن کورس اور ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں تعلیم و تکمیلی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کا سلسلہ ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت  فروری 2022ء میں صوبہ پنچاب میں اسکولز و کالجز کی ٹیچرز اور لیڈی ٹرینرز کے درمیان 15دن پر مشتمل تلاوت قراٰن پاک مع ترجمہ کورس کا آغاز ہوچکا ہےجس میں 350 سے زائد ٹیچرز اور ٹرینرز اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔

اس کورس میں قراٰ نِ پاک کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر قواعد و قراٰنی معلومات جاننے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کلاس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے مثبت تأثرات کے ساتھ مزید کورسز میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں بھی مجلس کو موصول ہوئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےزیر اہتمام 11فروری2021ءسے کراچی شیرشاہ کالونی میں ہوم کلاسزکے تحت مدرسۃالمدینہ کی شفٹ کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی موجودگی میں اسٹاف ممبرز نے طالبات کو سبق دیا ۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شفٹ کے قیام کا مقصد اور شفٹ کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مفید مشورے پیش کئےجس پر اسٹاف کی جانب سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔