دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 18 فروری 2022 ء بروز جمعۃ المبارک صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژن ڈی جی خان کے شہر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ سطح اور سرکاری ڈویژ ن کی ذمہ دار اس کے علاوہ ڈویژن تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کاکردگیوں پر کلام کیا اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ٪100 وصول کرنے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ سفری شیڈول میں بھی مضبوطی لائی جائے اس پر نکات دیئے اور یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگی میں کیسے اضافہ کیا جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

اس سلسلے میں اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام انگریزی ماہ فروری2022 ءکی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان بھر میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیا جس کی کارکردگیاں درج ذیل ہیں ملاحظہ فرمائیں:

کراچی سٹی کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار916

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک ہزار368

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : ایک ہزار59

اندرون سندھ یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار6

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 370

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 96

صوبہ بلوچستان یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :18

صوبہ پنجاب کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار89

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار187

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :660

اسلام آباد سٹی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:28

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :21

صوبہ خیبر پختون خواہ کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:296

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:208

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :44

صوبہ گلگت بلتستان یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :03

صوبہ کشمیر کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:33

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :15

شعبہ دارالمدینہ یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:ایک ہزار994

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک ہزار704

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :726

شعبہ جامعۃ المدینہ کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:ایک ہزار555

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار354

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5 ہزار97

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:919

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:990

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :519

شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22 ہزار946

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9300

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :2 ہزار899


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 فروری2022ء کو  صوبہ پنجاب کی ڈویژن سرگودھا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بھکر، میانوالی خوشاب ڈسٹرکٹ کی نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ اتحاد و اتفاق‘‘ کے ساتھ دینی کام کرنے اور ہفتہ وار رسالے کے اہداف کو کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔

٭دوسری جانب سرگودھا میں فلور مل کی آنر کے ہاں شخصیات کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کالیفائیڈ خواتین نے میں شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں ’’آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


23 فروری  2022ء نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدینہ ٹاؤن دارالمدینہ زینب مسجد کے قریب مقام پر مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ، دارالمدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی فیصل آباد کی دو سطحوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں احساس ذمہ داری کے ساتھ بروقت کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری جانب پنجاب مدینہ ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ معراجِ مصطفی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام  22 فروری بروزمنگل بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک صوبائی و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدینہ گرلزکی رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول سمجھائے اور سالانہ سیزن رمضان ڈونیشن،شخصیات و سرپرست اجتماع منعقد کرنے کے اہداف دیئے نیز نیو نظام کے مطابق اپنی اپنی ذمہ داری کے کام، نیو نظام کے نفاذ کا جائزہ اور نیو مدارس کے آغازپر تبادلہ خیال ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت15 فروری تا 18 فروری2022ء (صوبہ پنجاب ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور مظفر گڑھ) میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں تنظیمی ڈویژن تا صوبہ شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں تقرریاں مکمل کرنے ،تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور تقسیم رسائل کے لئے رقم کے اہداف دئیے۔ مزید شعبہ شب و روز کے تحریری مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو حصہ لینے کا ذہن دیا۔ مدنی پھول اور کارکردگی فارمز سمجھائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد paradise valley سوسائٹی میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں اس سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی چند خواتین نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں مقصدِ حیات بتا کر علم دین کی ترغیب دلاتے ہوئے شعبہ رابطہ کے تحت ہونے والے تربیتی سیشنزمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


23 فروری  2022ء بروز بدھ دار المدینہ اسلام آباد ریجن کی پرنسپلز کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ تربیت کا سلسلہ ہوا اس تربیتی نشست کا مضمون ایک تعلیمی ادارے میں ’’پرنسپل کا خاص کردار‘‘ تھا ۔

شعبہ دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے اسٹاف اور ٹیچرز میں Soft Skills کی Development سے متعلق نکات بتائے۔ اس کے علاوہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور اسٹاف کو علم دین حاصل کرنے کابھی ذہن دیا جس کے حصول کے لئے باقاعدگی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


22 فروری 2022ء کو پنجاب کے صوبہ فیصل آباد میں صوبہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا اس میں ڈسٹرکٹ نگران ، کابینہ نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ نرمی و درگزر‘‘ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور شعبہ رابطہ کے تحت تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیتے ہوئے آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے سابقہ کارکردگی پرتحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 22 فروری 2022ء کو پنجاب کے ڈویژن ملت روڈ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بہاولپور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری ڈویژن نگران و مشاورت،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران ، کابینہ نگران  اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگرا ن اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔ مزید کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کرنے، ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ علاوہ ازیں رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے، ساتھ ہی نیو علاقوں میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کا تبادلہ خیال ہوا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 22 فروری 2022ء بروز منگل مظفر گڑھ میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سرکاری ڈویژن ڈی جی خان میں مدنی مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن نگران مع مشاورت ،ضلع نگران ، کابینہ نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 21 فروری 2022ء کو اوکاڑہ سٹی میں تحصیل ٹاؤن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی ڈویژن ، ساہیوال ڈسٹرکٹ پاک پتن ، ساہیوال اور اوکاڑہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاوت اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اس حوالے سے ا ہداف دیئے۔ مزید سابقہ سالانہ ڈونیشن کے اہداف پر آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے ۔