دعوتِ اسلامی کی جانب سے 7 مئی2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر خیبر پختونخواہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنوں شہر کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی دینا ‘‘ اس موضوع پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا، دوران بیان دینی کاموں میں آنے والے مسائل پر صبر کر کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کی اہمیت بیان کر کے اس کی کارکردگی بڑھانےاور مبلغات و معلمات بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگانے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا گیا۔آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح 8مئی 2022ء بروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کوہاٹ شہر کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   6 مئی 2022ء بروز جمعہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے علاقے ڈیرہ سٹی میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف بیان کر کے سنتوں بھرے اجتماع و دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات خواتین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   6 مئی 2022ء بروز جمعہ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانیاں ‘‘ پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ماتحتوں سے وصول کرنے اور مدنی مشوروں میں پابندی سے شرکت کرنےنیز 8 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور درس و بیان کے حلقے لگانے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ دینی کاموں کے لئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم مئی 2022ء کو علاقہ پیر کالونی محلہ بلوچ پاڑا میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا اور نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی پیر ودھائی  کابینہ کی چوہر چوک ڈویژن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ قراٰن کے حقوق مع الوداع ماہِ رمضان ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے لئے سالانہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  26اپریل 2022ء بروز منگل دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب صوبہ سطح شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ کے عالمی و پاک سطح کے اپڈیٹ نکات بتائے اور راولپنڈی دارالسنہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  28اپریل 2022ء بروز جمعرات راولپنڈی شہر کے جامعۃ المدینہ گرلز رینج روڈ صدر میں 26 ویں کے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدنی عملہ و طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’سیرتِ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ‘‘کے موضوع پر مبنی بیان کیا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ گرلز کی کنزالمدارس بورڈ کے تحت امتحانات دے کر پوزیشن لینے والی طالبات میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28اپریل 2022ء بروز جمعرات راولپنڈی شہر میں پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنوں کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنیں کی ناظمہ ، ایچ آر ذمہ دار اور تمام دفتر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دفتری اُمور کو اچھے انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی مزید رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار دینی کاموں میں شرکت کو کرنے کا ذہن دیا جس پر تمام دفتر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ا چھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورنگی میں دو شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں  ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے انفرادی کوشش کی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 28 اپریل 2022ء کو حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان اور ہند کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے حاجی کیمپ و ائیر پورٹ پر تربیتی نشست کے حوالے سے بتایا اور ا س کے کیا مدنی پھول ہوں گے ان کے بارے میں آگاہی دی نیز عازمین مدینہ خواتین پر انفرادی کوشش کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’قراٰن کے حُقوق مع الوداع ماہ ِ رمضان‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوت قراٰن کرنے، غم رمضان اور لیلۃ ُالجائزہ سے متعلق بتایا نیز اسلامی بہنوں کو چاندرات عبادت میں گزارنے سے متعلق ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  26اپریل 2022ء بروز منگل شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک و صوبہ سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کام بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔