شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کی تمام برانچز کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے تمام برانچز کی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ’’ڈونیشن کی ترغیب ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ذاتی ڈونیشن دینے ، تمام منسلک سے فطرہ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

عوام
کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے مجلس مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز
میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے
لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات،
دینی حلقوں ،دارالسنہ اورمدرسۃ المدینہ
بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔
مارچ 2022ء کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد: 4 ہزار 854
مدرسۃالمدینہ
بالغات میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : ایک ہزار
852
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے
گئے اسٹال کی تعداد : 369
دارالسنہ
میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد:12
ملنے
والے کل آرڈر کی تعداد: ایک ہزار 345

دعوتِ
اسلامی کے تحت 17اپریل 2022ء بروز اتوار راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ کی ڈھوک سیداں
ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
مجلس پاکستان اسلامی بہن نے ’’ ذوق
تلاوت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے آنے کی دعوت دی نیز مدنی مذکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔
بروز
ہفتہ اسلام آباد سٹی کی زون 2 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 16اپریل 2022ء بروز ہفتہ اسلام آباد سٹی کی زون 2 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی افرادی قوت
بڑھانے، سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے
اور دیگر دینی کاموں کے حوالےسے تربیت کی
۔
٭علاوہ
ازیں دعوتِ اسلامی کے تحت 17اپریل
2022ء بروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ کی جملہ ذمہ
داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔
فیضان
ویک اینڈ اسکولنگ سسٹم سے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا سلسلہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیضان ویک اینڈ اسکولنگ سسٹم سے متعلق دارالمدینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا اس موقع پر نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے، نئے مقامات پر برانچز کا مزید آغاز کرنے اورسسٹم کو بہتر کرنے کے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈرگ روڈ کی چند شخصیات
خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ملک و
بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر مشتمل پروجیکٹ کے
بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع
کروائے۔ مزید عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے فیضان نماز کورس کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے شوّال میں ہونے والے فیضان نماز
کورس کرنے کے لئے نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 14اپریل2022ء بروز جمعرات
اسلام آباد سٹی زون 1 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ
داران کی افرادی قوت بڑھانے، سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے اور دیگر دینی کاموں کے حوالےسے تربیت کی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 15اپریل2022ء بروز جمعہ اسلام آباد سٹی کی زون 5 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔ اس
موقع پر پاکستان نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالےسے تربیت کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 15 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے علاقہ پی آئی بی میں قائم ایک اسکول میں نیکی کی دعوت پیش کی جس میں اسکول
کی لیڈی پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ، پھر رہائشی سب یونٹ میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں سے اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں
۔

دعوت
اسلامی کے تحت 14اپریل 2022ء کو ڈسٹرکٹ پی
آئی بی میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ ذوقِ تلاوت‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
تلاوت کرنے کے مدنی پھول پیش کئے نیز انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی
ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کی جانب سے 13 اپریل 2022ء بروز
بدھ علاقہ طارق روڈ میں سنتوں
بھرے اجتما ع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’
حضرت عائشہ صدیقہ رضی
اللہ عنہا
کی سیرت‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کروانے
کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 12اپریل 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی
میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح ادارتی و غیر
ا دارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ بزرگان دین کی نماز سے محبت‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا ۔ متفرق دینی کاموں سے
متعلق مدنی پھولوں کو سمجھایا اور ماہانہ و متفرق کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے سافٹ ویئر کی کارکردگی، تقرری
انٹری رپورٹ نیز سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 13اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی سرکاری ڈویژن
کی پیر ودھائی کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ ذکر اللہ کی عادت کیسے بنائیں ؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔ بیان کے آخر میں اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیا اور زکوۃ کون لے سکتا ہے؟ اس حوالے
سے شرعی مسائل بتائے ۔ اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ دعوت ِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کروائے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں مارچ 2022ء میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کا اجمالی جائزہ ایک
نظر میں ملاحظہ ہو:
انفرادی
کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 107
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78 ہزار 608
امیراہل
سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی: 98 ہزار 242
مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد : 4 ہزار761
ان
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 55 ہزار 298
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9 ہزار 655
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 3 لاکھ ،4 ہزار،725
ہفتہ
وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 22 ہزار507
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد : 11 لاکھ،13 ہزار،363
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :63
ہزار 941